سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خودکار اور ذہانت پر مبنی  مشین کی مدد سے تعمیراتی نظام کا استعمال

Posted On: 06 FEB 2025 6:18PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی ) نے لکھنؤ-کانپور گرین فیلڈ ایکسپریس وے پروجیکٹ میں آٹومیٹڈ اور انٹیلیجنٹ مشین ایڈیڈ کنسٹرکشن (اے آئی ایم سی ) سسٹم کا ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے، جس میں جی پی ایس  کی مدد سے چلنے والی موٹر گریڈر، انٹیلیجنٹ کمپیکٹر اور اسٹرنگ لیس پیور جیسی خودکار اور ذہانت پر مبنی  مشینیں استعمال کی گئی ہیں۔

اے آئی ایم سی کے تصور شدہ فوائد میں تعمیر کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر تعمیر کے وقت میں  بچت، پیداواری صلاحیت میں اضافہ، حقیقی وقت میں ڈیجیٹل دستاویزات اور نگرانی اور معیار کے اصولوں  پر بہتر کنٹرول جیسے ہموار سطح، مناسب اور یکساں طور پر کمپیکٹ شدہ سطح وغیرہ شامل ہیں ۔

حکومت نے نیشنل ہائی وے پروجیکٹس کے لیے اے آئی ایم سی کے استعمال کے لیے پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے پہل کی ہے۔

یہ اطلاع  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک ’غیر ستارہ‘  سوال  کے جواب میں پیش کی ہے ۔

**********

ش ح۔ ال

U-6201


(Release ID: 2100430) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi