سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
راج مارگ یاترا اور 'این ایچ اے آئی ون' پہل
Posted On:
06 FEB 2025 6:20PM by PIB Delhi
حکومت نے شہریوں کے تجربے کو بڑھانے اور قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کو بہتر بنانے کے لیے 'راج مارگ یاترا' اور 'این ایچ اے آئی ون' کا آغاز کیا ہے۔
'راج مارگ یاترا' شہریوں پر مرکوز ایک موبائل ایپ ہے جسے شاہراہوں پر شہریوں کے ہموار اور بہتر تجربے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے اور شکایات کے ازالے کی نگرانی کے لیے ویب پر مبنی ایپلی کیشن کے ساتھ مربوط ہے۔ 'این ایچ اے آئی ون' ایپ شاہراہوں کے منصوبوں کی پیش رفت پر نظر رکھتی ہے، موثر انتظام اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بناتی ہے۔ دونوں ایپ صارف کی مختلف ضروریات کو پورا کرتی ہیں، جس میں 'راج مارگ یاترا' مسافروں کے تجربے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور 'این ایچ اے آئی ون' شاہراہوں کے پروجیکٹوں کے انتظام کو ہموار کرتی ہے، اس طرح مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے اور شہریوں کی شکایات اور آن سائٹ پروجیکٹ کی ضروریات دونوں کو حل کرتی ہے۔
'راج مارگ یاترا' ایپ شاہراہ ، ٹول پلازہ، قریبی سہولیات جیسے پیٹرول پمپ، اسپتال، چارجنگ اسٹیشن، موسم کی تازہ جانکاری وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ شہریوں کو باخبر فیصلے کرنے اور اپنے سفر کی مؤثر منصوبہ بندی کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ ایپ بغیر کسی رکاوٹ کے ٹول ادائیگیوں کے لیے فاسٹ ٹیگ خدمات کے ساتھ مربوط ہے اور وسیع تر رسائی کے لیے کثیر لسانی مدد فراہم کرتی ہے۔ ڈرائیونگ کی محفوظ عادات کو فروغ دینے کے لیے، ایپ رفتار کی حد کے انتباہات اور آواز کی مدد کو بڑھانے کے لیے فعالیت فراہم کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم شہریوں کو شاہراہ یا ٹول پلازہ آپریشن، گڑھے اور دیکھ بھال، غیر مجاز قبضے، حفاظتی خطرات وغیرہ کے لیے جیو ٹیگ والی تصویر یا ویڈیو ثبوت کے ساتھ مسائل کی آسانی سے رپورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ان کی شکایات کا پتہ لگاتا ہے، شاہراہوں سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دیتا ہے۔
'این ایچ اے آئی ون' موبائل ایپ این ایچ اے آئی کے پانچ بنیادی داخلی آپریشن جیسے فیلڈ اسٹاف کی حاضری، شاہراہوں کے انتظامات ، روڈ سیفٹی آڈٹ، ٹوائلٹ کے انتظامات اور ڈیلی کنسٹرکشن آڈٹ کے ذریعہ معائنہ کی درخواست (آر ایف آئی) کا مجموعہ ہے۔ 'این ایچ اے آئی ون' ایپ کا استعمال آخری میل کے اندرونی شراکت داروں جیسے آر او/پی ڈی ، کنسیشنیئرز/ٹھیکیدار، اے ای /آئی ای ، روڈ سیفٹی آڈیٹر اور ٹول پلازوں پر ٹوائلٹ سپروائزر کرتے ہیں۔ 'این ایچ اے آئی ون' ایپ شراکت داروں کو براہ راست آن سائٹ سے ہائی وے پروجیکٹ مینجمنٹ میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ دونوں ایپ سے ریکارڈ کیا گیا تمام ڈیٹا۔ جیو ٹیگ شدہ اور ٹائم اسٹیمپڈ ہیں۔
دونوں ایپ شاہراہوں کے مسافروں کی سہولت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں اورقومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں پر عملدرآمد اور نگرانی میں آپریشنل افادیت کو بہتر بناتی ہیں۔
'راج مارگ یاترا' ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر 3,48,632 ڈاؤن لوڈ کے ساتھ 12,000+ جائزوں کی بنیاد پر 4.4 اسٹار کی درجہ بندی حاصل ہے اور ایپل اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کی تعداد 74,471 ہے۔ 'این ایچ اے آئی ون' ایپ کے لیے اندرونی اسٹیک ہولڈر کی رائے عام طور پر مثبت ہے۔
کچھ صارفین نے تکنیکی مسائل جیسے ایپ کریش اور لائیو ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے میں تاخیر کی اطلاع دی۔ ان مسائل کو متعلقہ ترقیاتی ٹیموں کے ذریعہ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ اور سسٹم کی اصلاح کے ذریعہ وقتاً فوقتاً حل کیا جاتا ہے۔
دونوں ایپ کو صارفین کے تاثرات کی بنیاد پر مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے، جس میں نئی خصوصیات شامل کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کی بہتر خدمت کی جا سکے اورقومی شاہراہوں کے منصوبوں پر عمل درآمد کو بہتر بنایا جا سکے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ سوال کے جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
6204
(Release ID: 2100421)
Visitor Counter : 35