وزارت سیاحت
قبائلی )کاروباری ) انٹرپرینیور ز
Posted On:
06 FEB 2025 5:45PM by PIB Delhi
حکومت نے ’پردھان منتری جنجاتیہ اُنّت گرام ابھیان‘ کے ایک حصے کے طور پر سیاحت کی وزارت کی سودیش درشن اسکیم کے تحت قبائلی ہوم اسٹیز تیار کرنے کی پہل کو منظوری دی ہے۔ مذکورہ اسکیم میں نئی تعمیر کے لیے 5.00 لاکھ روپے فی یونٹ، تزئین و آرائش کے لیے 3.00 لاکھ روپے اور گاؤں کی کمیونٹی کی ضروریات کے لیے 5.00 لاکھ روپے تک کی امداد کے ساتھ 1000 ہوم اسٹیز کی ترقی شامل ہے۔
سیاحت کی وزارت اپنی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ریاست اوڈیشہ میں قبائلی سیاحت سمیت ہندوستان کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو فروغ دیتی ہے، جس میں پروموشنل تقریبات، میلوں اور تہواروں کے انعقاد کے لیے ریاستی حکومتوں کی مدد، نمائشوں میں شرکت، ویب سائٹس، سوشل میڈیا وغیرہ سمیت مختلف اقدامات شامل ہیں۔
سیاحت کی وزارت کے پاس ہندوستان میں سیاحت کے شعبے میں 1 کروڑ سے 5 کروڑ تک کے منصوبوں کے لیے قبائلی کاروباریوں کو قرض کی مدد فراہم کرنے کی کوئی اسکیم نہیں ہے۔ تاہم، وزارت سیاحت کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی سودیش درشن اور قومی مشن برائے زیارت نو اور روحانی، ہیریٹیج آگمی نٹیشن ڈرائیو (پرشاد) کی اسکیموں کے تحت سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی تعاون فراہم کرتی ہے۔
حکومت ہند نے مشہور سیاحتی مراکز کی ترقی کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی معاونت (ایس اے ایس سی آئی ) کے رہنما خطوط کے تحت ریاست اڈیشہ میں ترقی کے لیے ہیرا کنڈ اور ستکوشیا کو منظوری دی ہے۔
ریاست اوڈیشہ میں مذکورہ اسکیموں کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی فہرست بشمول قبائلی علاقوں میں کی گئی کوششیں منسلک ہیں۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں پیش کی ہے ۔
****
ضمیمہ جات:
ریاست اوڈیشہ کے لیے سودیش درشن اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹس:
S. No.
|
Circuit
|
Sanction Year
|
Name of the Project
|
Amount Sanctioned (Rs. in Crore)
|
1
|
Coastal Circuit
|
2016-17
|
Development of Gopalpur, Barkul, Satapada and Tampara
|
70.82
|
ریاست اوڈیشہ کے لیے ’’پرشاد‘‘ اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹس:
S. No.
|
Project Name
|
Sanction Year
|
Approved Cost
(Rs. in Crore)
|
1
|
Infrastructure Development at Puri
|
2014-15
|
50.00
|
ریاستوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد کے تحت منظور شدہ پروجیکٹس (ایس اے ایس سی آئی اسکیم) ریاست تلنگانہ کے لیے عالمی پیمانے کی اسکیم کے لیے مشہور سیاحتی مراکز کی ترقی:
S. No.
|
Name of the Project
|
Sanctioned Cost
(Rs. in Crore)
|
Date of Sanction
|
1
|
Development of Hirakund
|
99.90
|
26-11-2024
|
2
|
Development of Satkosia
|
99.99
|
26-11-2024
|
*****
ش ح ۔ ال
U-6199
(Release ID: 2100415)
Visitor Counter : 24