وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

‘‘شتاوری - بہتر صحت کے لیے’’ اقسام کے لئے مخصوص ایک ملک گیر مہم آج شروع کی گئی


شتاوری خواتین کی صحت کو بہتر بنانے اور وکست بھارت کے پنچ پران مقصد کو حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی: جناب پرتاپ راؤ جادھو، وزیر مملکت (آزادنہ چارج)، وزارت آیوش

Posted On: 06 FEB 2025 5:28PM by PIB Delhi

جڑی بوٹیوں کے، صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے کی کوشش میں‘‘شتاوری – بہتر صحت کے لیے’’ کے عنوان سے جڑی بوٹیوں سے متعلق ایک  مخصوص مہم شروع کی گئی۔ مہم کا آغاز آج جناب پرتاپ راؤ جادھو، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، آیوش کی وزارت نے کیا۔ اس موقع پر آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا،   نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) کے سی ای او ڈاکٹر مہیش کمار ددھچ اور آیوش کی وزارت کے بہت سے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1MR0O.jpg

اپنے خطاب میں، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے گزشتہ دہائی میں آیوش کی وزارت کی طرف سے کی گئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی اور شتاوری کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے اس نئی پہل کے لیے این ایم پی بی کی کوششوں کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے این ایم پی بی کی قیادت میں پچھلی کامیاب مہمات کا بھی ذکر کیا، جن میں آملہ، مورنگا، گیلوئے اور اشوگندھا شامل ہیں۔ ان اقدامات نے ملک بھر میں دواؤں کے پودوں کے صحت سے متعلق فوائد کے علم کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2NGXO.jpg

جناب پرتاپ راؤ جادھو نے 15 اگست 2022 کو یوم آزادی کی اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے بیان کردہ پنچ پران مقصد کے حصول میں شتاوری کے موضوع پر بھی زور دیا ۔ وزیر اعظم 2047 میں 100 ویں یوم آزادی تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا تصور رکھتے ہیں ۔ اس مشن کے حصے کے طور پر ، شتاوری پلانٹ کی نشاندہی ہندوستان میں خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم وسیلہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ شہریوں کی مجموعی فلاح و بہبود کے وسیع تر مقصد سے ہم آہنگ ہے ۔

آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے جڑی بوٹیوں کو فروغ دینے میں این ایم پی بی کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے جڑی بوٹیوں کے تحفظ، فروغ اور پائیدار انتظام کے لیے مرکزی  شعبہ جاتی  اسکیم کے بارے میں بھی گہری معلومات فراہم کیں،جو  شتاوری سمیت اہم جڑی بوٹیوں کی انواع کے طویل مدتی تحفظ اور کاشت کو یقینی بنانے کے لیے ایک پہل ہے۔

ڈاکٹر مہیش کمار ددھیچ، سی ای او، این ایم پی بی، نے شتاوری کی دوا کے طور پر اہمیت کو اجاگر کیا، خاص طور پر خواتین کی صحت کے لیے اس کے فوائد کے واسطے اور اس پودے کی زرعی اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حاضرین کو مطلع کیا کہ 18.9 لاکھ روپے کی مالی امداد اہل تنظیموں کو مہم کی حمایت کے لیے فراہم کی جائے گی، جس سے عوامی صحت کے منظر نامے میں شتاوری کے بارے میں وسیع تر بیداری لانے اور اسے بڑے پیمانے پر اپنایا جائے گا۔

شتاوری پر جو صحت سے متعلق اپنے متعدد فوائد کے لیے مشہور ہے، خاص طور پر خواتین کی صحت کو مدد دینے اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے، اب اس مہم کے ذریعے پوری توجہ  مرکوز کی جائے گی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں  تک پہنچ جائے۔ یہ مہم ہندوستان میں بہتر صحت اور تندرستی کے لیے روایتی ادویات اور  جڑی بوٹیوں کو فروغ دینے کے لیے آیوش کی وزارت کی مسلسل کوششوں میں ایک اور اہم قدم کو اجاگر کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔ن م۔

U- 6187

 


(Release ID: 2100380) Visitor Counter : 16


Read this release in: Tamil , English , Hindi