وزارت دفاع
نئی دہلی میں ہندوستان اور اسپین کی وزارت دفاع کے درمیان 5 ویں مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ
Posted On:
06 FEB 2025 5:26PM by PIB Delhi
ہندوستان اور اسپین کی وزارت دفاع کے درمیان 5 ویں مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی میٹنگ 6 فروری 2025 کو نئی دہلی میں ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت بین الاقوامی تعاون کے جوائنٹ سکریٹری جناب امیتابھ پرساد اور سیکرٹری جنرل آف ڈیفنس پالیسی کے خصوصی مشیر برائے دفاعی سفارت کاری بریگیڈیئر جنرل پولینو گارسیا ڈیاگو نے کی ۔
دونوں فریقوں نے جاری دو طرفہ دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سمندری شعبے سمیت متعدد مشترکہ سرگرمیوں کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دفاع ، خاص طور پر ٹیکنالوجی اور اسلحہ سازی کے شعبوں میں قریبی تعاون پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا۔
دفاعی طیاروں کے شعبے میں میک اِن انڈیا کے پہلے پروجیکٹ، ایئربس اسپین اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ سی 295 پروجیکٹ نے مزید ہندوستانی اور ہسپانوی کمپنیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے اور ایرو اسپیس ڈومین میں مل کر کام کرنے کے اختیارات تلاش کرنے کی ترغیب دی ہے ۔
********
ش ح۔م م۔ن ع
U-6186
(Release ID: 2100374)
Visitor Counter : 25