وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رائل بھوٹان آرمی کے چیف آپریشنز  آفیسر، لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ نے ہندوستان کا سرکاری دورہ مکمل کیا

Posted On: 06 FEB 2025 4:59PM by PIB Delhi

رائل بھوٹان آرمی کے چیف آپریشنز آفیسر لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ نے ہندوستان کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کیا۔ یہ دورہ بھوٹان اور ہندوستان کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔  یکم فروری سے 6 فروری 2025 تک ہوئے اس دورے نے دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھایا اور تعاون کے نئے مواقع، خاص طور پر تربیت اور صلاحیت میں اضافے کی بنیاد رکھی۔

لیفٹیننٹ جنرل شیرنگ نے ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران گیا، نئی دہلی اور کولکاتہ کا دورہ کیا۔  گیا میں رہتے ہوئے انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی اور بدھ مت سے وابستہ کئی مقامات کا دورہ کیا۔  ان دوروں سے بھوٹان اور ہندوستان کے درمیان گہرے فوجی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔  آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی میں بات چیت بھوٹانی فوجی تربیتی ماڈیولز کو بڑھانے اور دونوں افواج کے درمیان افسران کے تبادلے کے پروگراموں کے دائرہ کار کو بڑھانے پر مرکوز تھی ۔

نئی دہلی میں رہتے ہوئے، جنرل نے نیشنل وار میموریل پر گل دائرہ نذر کیا اور ساؤتھ بلاک میں گارڈ آف آنر حاصل کیا۔  جنرل نے عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف آرمی اسٹاف اور قومی سلامتی کے مشیر، سکریٹری دفاع اور سکریٹری خارجہ سمیت دیگراعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کی۔  ان اعلیٰ سطحی مصروفیات کے نتیجے میں جدید کاری کی کوششوں میں رائل بھوٹان آرمی کی حمایت کرنے کے ہندوستان کے عزم کی تصدیق ہوئی، جس میں دفاعی ٹیکنالوجی تعاون میں اضافہ، فوجی تربیت اور لاجسٹک سپورٹ شامل ہیں ۔  نیشنل سیکورٹی گارڈ، مانیسر کے اپنے دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے خصوصی کارروائیوں میں مشترکہ تربیت اور تیزی سے ردعمل کی حکمت عملیوں پر معلومات کے اشتراک سمیت بہتر تعاون کے مواقع تلاش کیے۔

بھوٹان روانہ ہونے سے پہلے ، لیفٹیننٹ جنرل شیرنگ نے کولکاتہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے وجے اسمارک پر گل دائرہ نذرکیا اور ہندوستانی فوج کے مشرقی کمان ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔  انہوں نے مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف سے ملاقات کی اور تربیت اور آفات سے متعلق امدادی کارروائیوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سینئر افسران کے ساتھ گفت و شنید کی۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفاد کا ایک اہم شعبہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل شیرنگ کے دورے نے کئی اہم دفاعی اقدامات کو تقویت دی، جن میں ہندوستانی دفاعی اداروں میں بھوٹانی افسران کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور امن کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا امکان شامل ہے۔  اس دورے نے بھوٹان اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر کام کیا، جس سے فوجی مشغولیت میں مزید مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار شراکت داری کی راہ ہموار ہوئی۔

********

ش ح۔م م۔ن ع

U-6180


(Release ID: 2100352) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil