مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی اہمیت میں اضافہ


ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم کے ذریعے دیہی اور دور دراز علاقوں میں سستے براڈبینڈ اور موبائل سروسز کی فراہمی

Posted On: 06 FEB 2025 3:09PM by PIB Delhi

حکومت نے اکتوبر 2022 میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے شعبے میں اصلاحات اور اپریل 2023 میں بھارتی خلائی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ سیٹلائٹ کمیونیکیشن اصلاحات 2022 نے کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کی ہےاورمتعددپروسیز کو آسان بنایا ہے اور لائسنس یافتگان پر مالی چارجز میں کمی کی ہے۔ حالیہ خلائی شعبے کی اصلاحات کے نتیجے میں، بہت سے سیٹلائٹ آپریٹرز نے ہندوستان میں سیٹلائٹ کی گنجائش فراہم کرنے کے لیے اجازت حاصل کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ اصلاحات بہتر معیار کی سروسز اور سستی خدمات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2023 کے مطابق سیٹلائٹ پر مبنی خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض انتظامی عمل کے ذریعے کی جائے گی، جیسا کہ ایکٹ کے پہلے شیڈول میں درج ہے۔ مزید برآں، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2023 کے مطابق، 11 جولائی 2024 کو مواصلات  کی وزارت(ڈی او ٹی) نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی) سے درخواست کی ہے کہ وہ سیٹلائٹ کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے کی خاطر لائسنس یافتگان کے لیے اسپیکٹرم تفویض کے شرائط و ضوابط اور قیمتوں کے بارے میں اپنی سفارشات فراہم کرے، تاکہ رسائی خدمات کے ساتھ مساوی  خدمات فراہم کی جا سکے۔

ڈی او ٹی نےٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم کوگھریلوکمپنیوں اور ٹیلی کمیونیکیشن کی ٹیکنالوجی کے ڈیزائن، ترقی اور کمرشلائزیشن میں شامل اداروں کے لیے نوٹیفائی کیا گیا ہے، جس میں دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں سستی براڈ بینڈ اور موبائل سروسز کو فعال کرنے کے لیے سیٹلائٹ کمیونیکیشن، مصنوعات اور حل شامل ہیں۔

یہ جانکاری مواصلات کےوزیر مملکت  ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

****

 

ش ح۔ع ح ۔ف ر

Urdu No. 6166

                    


(Release ID: 2100271) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil