کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اے پی ای ڈی اےایز کی مالی امداد کی اسکیموں سے ہندوستان کی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 47.3 فیصد اضافہ ہوا
Posted On:
04 FEB 2025 7:58PM by PIB Delhi
- اے پی ای ڈی اے انفراسٹرکچر، معیار اور مارکیٹ کی ترقی کے لیے نئی اسکیموں کے ساتھ برآمد کنندگان کی ترقی کو مضبوط کرتا ہے۔
- ہندوستان کی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 123 ممالک تک پہنچ گئی ہیں، 3 سالوں میں 17 نئی منڈیوں کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈپارٹمنٹ آف کامرس تھرو ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی( اے پی ای ڈی اے) کے ذریعے اپنے ممبر ایکسپورٹرز کو ملک بھر سے اپنے شیڈول شدہ مصنوعات، بشمول پھلوں اور سبزیوں کی برآمد کی ترغیب کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے، جو اے پی ای ڈی اے کی زرعی اور پروسیسڈ فوڈز ایکسپورٹ پروموشن اسکیم کے تحت 15ویں مالیاتی کمیشن کے سائیکل (22-2021سے26-2025) کے دوران درج ذیل تین بڑے شعبوں میں فراہم کی جاتی ہے:
انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے اسکیم - پیک ہاؤس کی سہولتیں قائم کرنے کے لیے مالی امداد، جن میں پیکنگ/گریڈنگ لائنز، پری کولنگ یونٹ کے ساتھ کولڈ اسٹوریج اور ریفریجریٹڈ ٹرانسپورٹیشن وغیرہ شامل ہیں، کیبل سسٹم جو پھلوں جیسے کیلے کی فصلوں کو سنبھالنے کے لیے ہو، پری شپمنٹ ٹریٹمنٹ کی سہولتیں جیسے مانع تابکاری، گرم حرارت کاحل، گرم پانی میں ڈبونا اور مشترکہ انفراسٹرکچر کی سہولتیں، ریفر وینز اور انفرادی برآمد کنندگان کے موجودہ انفراسٹرکچر میں موجود خلا کو پر کرنے کے لیے موجود ہیں۔
معیار کی ترقی کے لئے اسکیم - لیبارٹری ٹیسٹنگ کے آلات کی خریداری، معیار کے انتظام کے نظام کی تنصیب، فارم سطح کے کوآرڈینیٹس کو ٹریس ایبلٹی کے لئے کیپچر کرنے کے لئے ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز اور پانی، مٹی، باقیات اور کیمیائی اجزاء وغیرہ کے ٹیسٹ کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
مارکیٹ کی ترویج کے لئے اسکیم - یہ امداد برآمد کنندگان کو بین الاقوامی تجارتی میلوں میں شرکت، خریدار وفروشندہ سےملاقاتوں کے انعقاد اور نئے مصنوعات کے لئے پیکنگ کے معیار کو تیار کرنے اور موجودہ پیکنگ کے معیار کو اپ گریڈ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
مالی امداد کے رہنما اصولوں کی تفصیلات اے پی ای ڈی اے کی ویب سائٹ www.apeda.gov.in پر "اسکیم" کے ٹیب کے تحت دستیاب ہیں۔
ان اقدامات کے نتیجے میں20-2019 سے24-2023 کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 47.3؍فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ پانچ سالوں میں پھلوں اور سبزیوں کا ایکسپورٹ ڈیٹا
ممالک: سبھی
|
پروڈکٹ: تازہ پھل اور سبزیاں
|
|
امریکی ڈالر ملین میں قیمت
|
مقدار ہزار ایم ٹی
|
پیداوار
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24
|
تازہ پھل اور سبزیاں
|
1,282.43
|
1,342.13
|
1,527.63
|
1,635.95
|
1,814.58
|
2,659.48
|
3,148.08
|
3,376.25
|
4,335.68
|
3,911.95
|
حوالہ : ڈی جی سی آئی ایس
|
گزشتہ پانچ سالوں میں حجم کے لحاظ سے نمو = 47.30%
پچھلے پانچ سالوں میں قیمت کے لحاظ سے نمو = 41.50%
حکومت ہندوستان سے پھلوں اور سبزیوں کے کل برآمدات کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ ریاستوں کے برآمدی اعداد و شمار کو برآمد کنندگان کے ذریعہ شپنگ بلز میں رپورٹ کردہ ریاستی-اصل کوڈ کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے۔ اس لیے پھلوں اور سبزیوں کی ریاستی سطح پر برآمدات کے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں ،کیونکہ یہ DGCI&S کے ذریعہ تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ تاہم، پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کے لحاظ سے اہم ریاستیں یوپی، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، گجرات، بہار، تمل نادو، اوڈیشہ اور کرناٹک ہیں۔
دنیا میں ہندوستان کے آم اور پیاز کی برآمد (قسم کے لحاظ سے)
|
پیداوار
|
قسم
|
یو ایس ڈی ملین میں
|
مقدار ایم ٹی میں
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24
|
آم
|
دوسرے آم
|
0.00
|
25.42
|
23.48
|
33.26
|
36.18
|
0.00
|
15795.09
|
17448.90
|
17257.28
|
23786.16
|
کیسر
|
0.00
|
2.92
|
6.91
|
4.97
|
11.25
|
0.00
|
983.73
|
2319.08
|
1749.97
|
3787.01
|
الفانسو (ہاپس)
|
0.00
|
6.08
|
10.09
|
7.84
|
8.68
|
0.00
|
3195.86
|
5994.86
|
2829.76
|
2673.39
|
بنگناپلی
|
0.00
|
1.46
|
3.01
|
2.00
|
3.20
|
0.00
|
830.55
|
1674.04
|
856.91
|
1081.68
|
چوسا
|
0.00
|
0.05
|
0.05
|
0.03
|
0.24
|
0.00
|
40.98
|
25.64
|
19.72
|
488.26
|
لنگڑا
|
0.00
|
0.08
|
0.16
|
0.12
|
0.19
|
0.00
|
48.99
|
122.16
|
70.02
|
81.94
|
دشیری۔
|
0.00
|
0.09
|
0.11
|
0.06
|
0.17
|
0.00
|
49.50
|
75.92
|
34.70
|
75.54
|
ٹوٹا پوری
|
0.00
|
0.07
|
0.17
|
0.20
|
0.16
|
0.00
|
47.47
|
151.01
|
116.60
|
91.95
|
ملیکا
|
0.00
|
0.03
|
0.09
|
0.06
|
0.07
|
0.00
|
41.40
|
61.16
|
28.81
|
38.17
|
آم، تازہ/خشک،
|
56.11
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
49658.68
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
کل آم
|
56.11
|
36.20
|
44.07
|
48.54
|
60.14
|
49658.68
|
21033.57
|
27872.77
|
22963.77
|
32104.10
|
پیاز
|
دیگر پیاز ٹھنڈے ہوئے تازہ
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
434.78
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
1606683.97
|
گلاب پیاز ٹھنڈا تازہ
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
38.94
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
110755.38
|
پیاز، تازہ/ٹھنڈا۔
|
324.20
|
378.49
|
460.56
|
561.38
|
0.00
|
1149896.84
|
1578016.57
|
1537496.85
|
2525258.35
|
0.00
|
کل پیاز
|
324.20
|
378.49
|
460.56
|
561.38
|
473.72
|
1149896.84
|
1578016.57
|
1537496.85
|
2525258.35
|
1717439.35
|
|
ماخذ: ڈی جی سی آئی ایس
|
|
نوٹ:- کموڈٹی کے (*) نشان کے ساتھ ITC HS کوڈ یا تو ہٹا دیا گیا ہے یا دوبارہ مختص کیا گیا ہے۔
|
مالی سال24-2023 میں ہندوستان کی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 123 ممالک تک پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ 3 سالوں میں ہندوستانی تازہ پیداوار نے 17 نئے بازاروں میں قدم رکھا، جن میں برازیل، جارجیا، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی، چیک ریپبلک، یوگنڈا، گھانا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سب عالمی تجارتی میلوں میں شرکت، مارکیٹ تک رسائی کے مذاکرات کو فعال طور پر آگے بڑھانے، خریدار فروشندہ ملاقاتیں منعقد کرنے جیسے متعدد اقدامات کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔
وزارت تجارت وزارت زراعت و کسان بہبود کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کر رہی ہے تاکہ مارکیٹ تک رسائی کے مذاکرات کے لیے زرعی مصنوعات کو ترجیح دی جا سکے اور نئے بازاروں تک پہنچا جا سکے۔ نتیجے کے طور پر ہندوستان نے گزشتہ تین سالوں میں درج ذیل مصنوعات میں نئی مارکیٹ تک رسائی حاصل کی ہے:
- ہندوستانی آلو اور پیاز سربیا میں
- بیبی کارن اور تازہ کیلا کناڈا میں
- انار کے دانے آسٹریلیا، امریکہ، سربیا، اور نیوزی لینڈ میں
- مانع تابکاری علاج کے ذریعے پورے انار آسٹریلیا میں
نئے بازاروں تک رسائی میں رکاوٹیں مصنوعات کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں اور یہ قدرتی طور پر متحرک ہوتی ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کے لیے نئے بازاروں تک رسائی میں کچھ اہم رکاوٹیں یہ ہیں:
- ہندوستان سے جغرافیائی دوری کی وجہ سے لاجسٹک اخراجات میں اضافہ۔
- بعض مصنوعات کے لیے درآمد کرنے والے ممالک کی جانب سے مارکیٹ تک رسائی میں تاخیر۔
- بعض درآمدی ممالک کی طرف سے عائد سخت فائیٹو-سانٹری ضروریات۔
- بعض ممالک میں کاروباری اداروں کے اندراج میں تاخیر۔
ان مسائل کو حل کرنے کے لیے وزارت تجارت مختلف اقدامات کر رہی ہے:
- ہمارے مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے لیے وزارت برائے زراعت و کسان بہبود( ایم او اے اینڈ ایف او) اور اے پی ای ڈی اے نے اہم مصنوعات اور اہم ممالک کی نشاندہی کی ہے تاکہ مارکیٹ تک رسائی کے مذاکرات کو تیز کیا جا سکے۔
- ہارٹیکلچر مصنوعات کے لیے سمندری پروٹوکولز کی ترقی تاکہ لاجسٹک اخراجات کو کم کیا جا سکے اور برآمدات کا حجم بڑھایا جا سکے۔
- درآمدی ممالک کے ہم منصب حکام کے ساتھ باقاعدہ پیروی، ہمارے مشنز کی مدد سے سہولتوں کے اندراج اور مارکیٹ تک رسائی کے مذاکرات کے لیے اقدامات۔
- سخت فائیٹو-سانٹری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹریس ایبلٹی سسٹم قائم کرنا اور کسانوں اور سہولتوں کے اندراج کا نظام ترتیب دینا۔
یہ معلومات کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کرائی ہے۔
**********
ش ح۔ م ع ن-ج ا
Urdu No. 6157
(Release ID: 2100212)
Visitor Counter : 56