دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے لیے بجٹ مختص

Posted On: 04 FEB 2025 7:13PM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) ایک مانگ پر مبنی اجرت روزگار اسکیم ہے اور حکومت مطلوبہ کام کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کافی فنڈ مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مالی سال 25-2024 کے لیے بجٹ میں 100000 روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ تخمینہ (بی ای) مرحلے پر 86,000 کروڑ روپے بنائے گئے ہیں، جو کہ مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت بجٹ تخمینہ (بی ای) مرحلے پر شروع سے اب تک کی سب سے زیادہ مختص ہے۔ بجٹ تخمینہ مرحلے، نظرثانی شدہ تخمینہ مرحلے اور مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت گزشتہ پانچ مالی سالوں اور موجودہ مالی سال 25-2024 (28جنوری 2025 تک) کے دوران جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

روپے (کروڑ میں)

مالی سال

بجٹ تخمینہ

نظر ثانی شدہ تخمینہ

جاری کیا گیا

2019-20

60,000.00

71,001.81

71,687.71

2020-21

61,500.00

1,11,500.00

1,11,170.86

2021-22

73,000.00

98,000.00

98,467.84

2022-23

73,000.00

89,400.00

90,810.99

2023-24

60,000.00

86,000.00

89,268.30

2024-25

(28جنوری 2025 تک)

86,000.00

--

82,421.05

27 جنوری 2025 تک مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت اجرت کے اجزاء کے لیے زیر التواء واجبات کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے- وار (بہار سمیت) تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

 

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کی شق کے مطابق استفادہ کنندگان کام کے حاضری رجسٹر کے بند ہونے کے 15 دنوں کے اندر اجرت کی ادائیگی حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔ حکومت ہند نے اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں کو ایک تفصیلی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) بھی جاری کیا ہے۔ وزارت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر اجرتوں کی بروقت ادائیگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وقت پر پے آرڈر تیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزارت نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس) کے تحت مزدوروں کو اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

(i) نیشنل الیکٹرانک فنڈ مینجمنٹ سسٹم (این ای-ایف ایم ایس) کو بڑھانا

(ii) اجرتوں کی بروقت ادائیگی، زیر التوا معاوضے کے دعووں کی تصدیق وغیرہ کے لیے ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گہری مشاورت۔

(iii) بروقت ادائیگی اور معاوضے کی ادائیگی کی نگرانی کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی تشکیل۔

(iv) سالانہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے کی میٹنگ، وسط مدتی جائزہ میٹنگ، لیبر بجٹ پر نظرثانی کی میٹنگ، ماہانہ جائزہ میٹنگ کے ساتھ ساتھ سینئر افسران کے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دورے کے دوران، اجرت کی بروقت ادائیگی اور تاخیری معاوضے کی ادائیگی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔

ان اقدامات سے حاضری رجسٹر بند ہونے سے 15 دنوں کے اندر فنڈ ٹرانسفر آرڈرز (ایف ٹی اوز) کی بروقت تیاری میں مدد ملی ہے۔ پچھلے تین مالی سال اور موجودہ مالی سال (29جنوری 2025 تک) کے دوران 15 دنوں کے اندر تیار کردہ ایف ٹی اوز کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

پچھلے تین مالیاتی سال اور موجودہ مالی سال کے دوران مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت حاضری رجسٹر کے بند ہونے سے 15 دنوں کے اندر فنڈ کی منتقلی کے احکامات(29جنوری 2025 تک)

مالی سال

2024-25

2023-24

2022-23

2021-22

فنڈ ٹرانسفر آرڈر حاضری رجسٹر کے بند ہونے سے 15 دن کے اندر

98.47

97.91

92.5

96.54

(نریگا سافٹ کے مطابق)

مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت اجرت کے اجزاء کے لیے زیر التواء واجبات کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے  وار تفصیلات 27 جنوری 2025 تک (روپے کروڑ میں )

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

تحت اجرت کے اجزاء کے لیے زیر التواء واجبات

1

آندھراپردیش

67.35

2

اروناچل پردیش

28.65

3

آسام

140.34

4

بہار

670.01

5

چھتیس گڑھ

175.86

6

گوا

0.33

7

گجرات

62.67

8

ہریانہ

26.06

9

ہماچل پردیش

89.60

10

جموں اور کشمیر

72.13

11

جھارکھنڈ

117.45

12

کرناٹک

140.41

13

کیرالہ

485.99

14

مدھیہ پردیش

261.50

15

مہاراشٹر

278.61

16

منی پور

48.00

17

میگھالیہ

65.74

18

میزورم

17.73

19

ناگالینڈ

3.73

20

اڈیشہ

118.22

21

پنجاب

64.71

22

راجستھان

472.54

23

سکم

3.24

24

تمل ناڈو

1652.45

25

تلنگانہ

15.46

26

تریپورہ

114.59

27

اترپردیش

1214.85

28

اتراکھنڈ

22.26

31

پدوچیری

1.09

32

لداخ

2.37

کل

6433.95

یہ معلومات دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*****

ش ح۔ ع و ۔ع د

U-No. 6149)


(Release ID: 2100193) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi