ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے’ 'Swarail' سپر ایپ کا آغاز کیا - ٹرائل کے بعد حتمی عوامی لانچ ہوگا: ہموار ریلوے خدمات کے لیے ون اسٹاپ حل بنے گا۔
'سوا ریل' سپر ایپ متعدد ریلوے خدمات کو مربوط کرتی ہے، ایپ کی بے ترتیبی اور جگہ کے استعمال کو کم کرتی ہے
'سواریل' سپر ایپ ٹکٹ بکنگ، پلیٹ فارم ٹکٹ، پی این آر انکوائری، کھانے کے آرڈر، ریل مدد اور مال بردار خدمات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرتی ہے
Posted On:
31 JAN 2025 10:10PM by PIB Delhi
وزارتِ ریلوے نے آج ‘سوا ریل’ سپر ایپ متعارف کرایا ہے، جو عوام کو جامع ریلوے خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک مکمل حل ہے۔ یہ ایپ اس وقت بیٹا ٹیسٹنگ میں ہے اور گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ اس ایپ کا بنیادی مقصد صارف کے تجربے کو بہتر بنانا ہے، جس کے لیے ایک ہموار اور صاف یوزر انٹرفیس(یو آئی) فراہم کیا گیا ہے۔ یہ مختلف ریلوے خدمات کو یکجا کرتی ہے، جس سے متعدد ایپلی کیشنز کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے اور صارفین کے آلات پر جگہ کی بچت ہوتی ہے۔
سینٹر فار ریلوے انفارمیشن سسٹمز(سی آر آئی ایس) کے ذریعے تیار کردہ یہ سپر ایپ انڈین ریلوے کی تمام عوامی ایپلی کیشنز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرتی ہے۔ یہ ایپ صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرتی ہے، جن میں شامل ہیں:
- ریزرو ٹکٹ بکنگ
- ان ریزروڈ ٹکٹ اور پلیٹ فارم ٹکٹ بکنگ
- پارسل اور مال برداری سے متعلق معلومات
- ٹرین اور پی این آر اسٹیٹس کی تفصیلات
- ٹرین میں کھانے کے آرڈرز
- شکایات کے ازالے کے لیے ریل مدد سروس
ہندوستانی ریلوےکا سپر ایپ جلد ہی عام لوگوں کے لیے جاری کیا جائے گا۔ یہ ایپ ہندوستانی ریلوے کی مختلف موبائل ایپس پر دستیاب مختلف خدمات کو ایک واحد صارف انٹرفیس میں ضم کرتی ہے، جس سے بغیر کسی رکاوٹ کے نیویگیشن یقینی ہوتا ہے۔


سپر ایپ کی منفرد خصوصیات
- سنگل سائن آن - صارفین واحد شناختی ثبوت کا استعمال کرتے ہوئے تمام خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس کےعلاوہ ، وہی شناختی ثبوت موجودہ ہندوستانی ریلوے ایپس جیسے IRCTC RailConnect، UTS Mobile App وغیرہ میں استعمال کیا جائے گا۔
- آل ان ون ایپ - فی الحال، الگ الگ ایپس ریزرو اور ان ریزروڈ(ریزو اور جنرل) بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرین کی نقل و حرکت اور ٹائم ٹیبل چیک کرنے کے لیے ایک علیحدہ ایپ درکار ہے۔ یہ تمام خدمات اب یونیفائیڈ ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔
- مربوط خدمات :مختلف ذرائع سے وسیع معلومات کو ہم آہنگ اور مربوط انداز میں فراہم کرنے کے لیے خدمات کو یکجا کیا جا رہا ہے۔ مثال کے طور پر، پی این آر انکوائری (PNR Enquiry) میں متعلقہ ٹرین کی معلومات بھی ظاہر کی جائے گی۔
- آسان آن بورڈنگ؍سائن اپ - صارفین اپنے موجودہ RailConnect یا UTS App شناختی ثبوت کا استعمال کرتے ہوئے SuperApp تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ صارف کے تجربے کو بہتر بنانے اور ایپ کو آسانی سے قابل رسائی بنانے کے لیے سائن اپ کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔
- لاگ ان کرنے میں آسانی - صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد لاگ ان اختیارات فراہم کیے گئے ہیں۔ لاگ ان ہونے کے بعد، M-PIN یا بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ایپ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
صارف کی رائے پر توجہ
وزارتِ ریلوے صارفین کو دعوت دیتی ہے کہ وہ بیٹا فیز کے دوران سپر ایپ کا تجربہ کریں اور اس کی بہتری کے لیے قیمتی آراء فراہم کریں۔ یہ اقدام ریلوے صارفین کی سہولت کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سپر ایپ ہندوستانی ریلوے کی خدمات تک مزید تیز، آسان اور مؤثر رسائی فراہم کرتی ہے۔ بیٹا ٹیسٹنگ کے اس مرحلے کی سی آر آئی ایس ٹیم قریبی نگرانی کر رہی ہے تاکہ صارفین کی رائے اور تجاویز کا بروقت حل یقینی بنایا جا سکے۔ مکمل جائزے کے بعد وزارت اس ایپ کے بڑے پیمانے پر اجراء کا منصوبہ بنائے گی۔
کیسے شروعات کریں؟
- ایپ کو پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں، جیسا کہ سی آر آئی ایس نے فراہم کیا ہے۔
- ریلوے کنیکٹ (RailConnect) یا یو ٹی ایس موبائل ایپ (UTS Mobile App) کے موجودہ صارفین اپنے ہی آئی ڈی (کریڈینشلز) کے ساتھ لاگ اِن کر سکتے ہیں۔
- نئے صارفین کو صرف چند بنیادی تفصیلات درج کر کے رجسٹریشن کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
سپر ایپ کے بارے میں
سپر ایپ ایک مکمل حل ہے جو ہندوستانی ریلوے کی کئی عوامی خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں ریزرو اور ان ریزرڈ(ریزرو اور جنرل) ٹکٹ بکنگ، پلیٹ فارم اور پارسل بکنگ، ٹرین اور پی این آر انکوائری اور ریل مدد کے ذریعے معاونت شامل ہے۔
یہ ایپ صارفین کو اپنے موجودہ RailConnect یا UTS on Mobile لاگ اِن اسناد کے ذریعے سائن اِن کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ ایک بار رجسٹر ہونے کے بعد، یہی آئی ڈی تمام پلیٹ فارمز پر کارآمد ہوں گی۔ سنگل سائن-آن فیچر صارفین کو متعدد پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔
پہلی بار لاگ اِن کرنے پر ہر صارف کے لیے ایک R-Wallet بنایا جاتا ہے تاکہ ٹکٹ بکنگ کو آسان بنایا جا سکے۔ یو ٹی ایس موبائل ایپ کے موجودہ R-Wallets خود بخود اس ایپ سے منسلک ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایپ صارفین کو ایک محفوظ اور آسان لاگ اِن آپشن بھی فراہم کرتی ہے، جو m-PIN کے ذریعے ممکن ہے۔ مزید معلومات کے لیے، صارفین موبائل نمبر/او ٹی پی کے ذریعے بطور مہمان (Guest) بھی لاگ اِن کر سکتے ہیں۔
*********
ش ح۔ م ع ن-ج ا
Urdu No. 6151
(Release ID: 2100189)
Visitor Counter : 219