امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے نوڈل پوائنٹ کے طور پر ابھری ہے، یہ 17 زبانوں میں کام کرتی ہے اور اس میں AI پر مبنی بات چیت کی شناخت کا نظام موجود ہے

Posted On: 04 FEB 2025 5:13PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے امور صارفین،خوراک اور عوامی تقسیم جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ محکمہ نے نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن(این سی ایچ) کو جدید بنا دیا ہے، جو قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مرحلے میں شکایات کے ازالے کے لیے ملک بھر میں صارفین کے لیے ایک واحد رابطہ مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ ہیلپ لائن 17 زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں ہندی، انگریزی، کشمیری، پنجابی، نیپالی، گجراتی، مراٹھی، کنڑ، تیلگو، تمل، ملیالم، میتھلی، سنتھالی، بنگالی، اوڑیہ، آسامیہ، اور منیپوری شامل ہیں، جس کے ذریعے تمام خطوں کے صارفین ٹول فری نمبر 1915 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔یہ شکایات مربوط شکایات ازالہ میکانزم(آئی این جی آر اے ایم)، جو ایک ہمہ جہت، آئی ٹی سے آراستہ مرکزی پورٹل ہے،  اس پر مختلف ذرائع سے  شکایتیں درج کرائی جاسکتی ہیں ، جن میں واٹس ایپ (8800001915)، ایس ایم ایس (8800001915)، ای میل (nch-ca[at]gov[dot]in)، این سی ایچ ایپ، ویب پورٹل (consumerhelpline.gov.in)،  اور اُمنگ ایپ شامل ہیں، جو صارفین کو مزید سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ہیلپ لائن قومی تعطیلات کے علاوہ ہفتے کے تمام سات دنوں میں صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کام کرتی ہے۔ رسائی کو مزید بڑھانے کے لیے کال بیک کی سہولت دستیاب ہے۔ فوری سروس کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی کال سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

این سی ایچ ​​ان کمپنیوں کے ساتھ فعال طور پر شراکت دار ہے ،جو رضاکارانہ بنیادوں پر اس پروگرام میں شامل ہونا چاہتی ہیں تاکہ صارفین کی شکایات کا موثر حل پیش کیا جا سکے۔ یہ اقدام کمپنی کو پہلے سے قانونی چارہ جوئی کے مرحلے پر صارفین کے تنازعات کو حل کرکے بہتر کارپوریٹ گورننس اور سماجی ذمہ داری کا موقع فراہم کرتا ہے۔ کنورجنس پارٹنرز کی تعداد 2017 میں 263 کمپنیوں سے بڑھ کر آج 1038 کمپنیوں تک پہنچ گئی ہے۔

این سی ایچ  کی تکنیکی تبدیلی نے اس کی کال ہینڈلنگ کی صلاحیت  میں نمایاں طور پر اضافہ کردیا ہے۔ این سی ایچ کو موصول ہونے والی کالوں کی تعداد دسمبر 2015 میں 12,553 سے بڑھ کر دسمبر 2024 میں 1,55,138 ہو گئی ہے، جو دس گنا سے زیادہ اضافہ ہے۔ یہ غیر معمولی ترقی صارفین کے ہیلپ لائن پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ اسی طرح، ماہانہ درج کی جانے والی شکایات کی اوسط تعداد 2017 میں 37,062 سے بڑھ کر 2024 میں 1,12,468 ہو گئی ہے۔  اس کے علاوہ واٹس ایپ کے ذریعے شکایات کے اندراج میں بھی تیزی آئی ہے، اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے درج کی جانے والی شکایات کا تناسب مارچ 2023 میں 3؍فیصد سے بڑھ کر دسمبر 2024 میں 18؍فیصد ہو گیا ہے، جو ڈیجیٹل مواصلاتی ذرائع کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

شکایات کے ازالے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر،این سی ایچ نے اپنی NCH 2.0 پہل کے تحت مصنوعی ذہانت پر مبنی اسپیچ ریکگنیشن، ترجمہ نظام اور ایک AI سے چلنے والا چیٹ بوٹ متعارف کرایا ہے۔ یہ تکنیکی ترقیات شکایات درج کرنے کے عمل کو زیادہ ہموار، مؤثر اور جامع بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ مصنوعی ذہانت سے چلنے والا اسپیچ ریکگنیشن اور ترجمہ نظام صارفین کو ان کی مقامی زبانوں میں آواز کے ذریعے شکایات درج کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے انسانی مداخلت میں کمی آتی ہے۔ اے آئی سے لیس چیٹ بوٹ ریئل ٹائم معاونت فراہم کرتا ہے، شکایات کے ازالے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور مجموعی طور پر صارف کے تجربے کو بہتر بناتا ہے۔ یہ اپ گریڈز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مختلف لسانی پس منظر رکھنے والے صارفین کو شکایات کے ازالے کے نظام تک مساوی رسائی حاصل ہو۔

نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن (این سی ایچ) کی ویب سائٹ کو بھی اپ گریڈ (جدید ) کیا گیا ہے تاکہ پورے  ہندوستان میں صارفین کے لیے قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مرحلے میں شکایات کے ازالے کے لیے ایک مرکزی نقطۂ رسائی کے طور پر کام کر سکے۔ اس ویب سائٹ میں بہتر فعالیت، جدید خصوصیات اور صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک آسان نیویگیشن ڈیزائن شامل کیا گیا ہے۔ یہ جدید خصوصیات تیز تر شکایات کے ازالے اور زیادہ مؤثر صارف کے تجربے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن کے ذریعے دیگر ڈیجیٹل مواصلاتی ذرائع سمیت ایک مہینے میں درج کی جانے والی شکایات کی اوسط تعداد درج ذیل جدول کے مطابق ہے:

مالی سال

ماہانہ بنیادوں پر رجسٹرڈ ڈاکٹس کی اوسط تعداد

Apr'24 - Dec'24

(2024- 25)

1,13,551

2023 – 2024

1,02,976

2022 – 2023

83,832

 

**********

ش ح۔ م ع ن-ج ا

Urdu No. 6147


(Release ID: 2100179) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Tamil