اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیسرا ہندوستان-جاپان اسٹیل ڈائیلاگ کا انعقاد

Posted On: 05 FEB 2025 6:47PM by PIB Delhi

 

تیسرا ہندوستان-جاپان اسٹیل ڈائیلاگ 4 فروری 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس کا اہتمام معیشت، تجارت اور صنعت  کی وزارت (ایم ای ٹی آئی)، جاپان اور فولاد کی  وزارت ، ہندوستان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت حکومت ہند  میں  اسٹیل کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب ونود کمار ترپاٹھی اور ایم ای ٹی آئی ،جاپان کے  ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب ہیدیوکی یوراتا، نے کی،جو دونوں ممالک کے متعلقہ وفود کی قیادت کررہے تھے۔

بات چیت کے دوران، دونوں فریق نے ہندوستان اور جاپان میں موجودہ اقتصادی پیش رفت، دونوں ممالک میں اسٹیل کے شعبے کا ایک جائزہ، اسٹیل کی صنعت کے تازہ ترین رجحانات، دونوں ممالک کے درمیان اسٹیل کی تجارت کی صورتحال، اور بین الاقوامی اسٹیل مارکیٹ کے بارے میں معلومات  کا تبادلہ کیا۔ ہندوستانی وفد نے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے جامع  اقدامات پر روشنی ڈالی، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری سے چلنے والی اسٹیل کی مانگ  میں پائیدار ترقی، اورگرین اسٹیل کی رپورٹ اور گرین اسٹیل کی درجہ بندی جیسے ٹھوس اقدامات کا اجراء کیا۔ اس کے علاوہ آبادیاتی فوائد کے ساتھ اس شعبے میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کا ہندوستان کا پختہ عزم جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے اہم مواقع پیش کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z4PH.jpg

 

اس ڈائیلاگ نے یورپی یونین کے کاربن کے حدود طے کرنے کا طریقہ کار ( ای یو  سی بی اے ایم) سمیت اہم مسائل پر نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا، جس کے عالمی اسٹیل تجارت کے لیے بڑے امکانات  ہیں۔

جاپانی فریق نے موجودہ اقتصادی پیش رفت اور جاپانی اسٹیل کی صنعت میں پیش رفت کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے استعداد کار بڑھانے کے جاری پروگراموں کے بارے میں بھی اپ ڈیٹس فراہم کیں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کی ایک اہم خصوصیت، ٹیکنالوجی کے تعاون اورہنرمندی کی ترقی کو بڑھانے کے لیے جاری صلاحیت سازی کے اقدامات کے لیے پیش رفت اورمستقبل کا جائزہ لینا تھا۔ دونوں فریق نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اوراسٹیل کے شعبے میں جامع  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے راستوں کی نشاندہی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جاپانی وفد نے ہندوستان میں اسٹیل کی نئی ٹیکنالوجیوں میں سرمایہ کاری کے لیے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ بدلے میں ہندوستان نے ڈائیلاگ کے فریم ورک کے تحت جاپانی کمپنیوں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انڈیا-جاپان ا سٹیل ڈائیلاگ، اسٹیل کی پیداوار،مصنوعات کی تنوع اور کام کی جگہ کی حفاظت میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک ادارہ جاتی طریقہ کار کےطور پر کام کرتا ہے۔ اس شراکت داری کی رہنمائی اسٹیل کے شعبے میں تعاون سے متعلق میمورنڈم(ایم او سی)سے ہوتی ہے،جس پر 22 دسمبر 2020 کو دونوں ممالک کے درمیان دستخط ہوئے تھے۔ یہ مکالمہ اسٹیل کی صنعت میں جدت، پائیدار ترقی اور لچک کو فروغ دینے میں ہندوستان اور جاپان کے مشترکہ وژن کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ع ح ۔ن ع

 (U: 6133)


(Release ID: 2100117) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil