زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کسانوں پر عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات
Posted On:
04 FEB 2025 7:04PM by PIB Delhi
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ حکومت نے اترپردیش اور ملک کی دیگر ریاستوں میں زراعت پر عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی سمت میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان آن کلائمیٹ چینج (این اے پی سی سی) ایک جامع پالیسی فریم ورک فراہم کرتا ہے تاکہ ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے اور ماحولیاتی استحکام کو بڑھانے کے قابل بنایا جا سکے۔ این اے پی سی سی کے تحت قومی مشنوں میں سے ایک نیشنل مشن فار سسٹین ایبل ایگریکلچر (این ای ایس اے) ہے، جو زراعت کو بدلتی ہوئی آب و ہوا کے مطابق زیادہ موافق بنانے کے لیے حکمت عملیوں کو نافذ کرتا ہے۔ منفی موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے این ایم ایس اے کے تحت کئی اسکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں۔ فی ڈراپ مور کراپ (پی ڈی ایم اسی) اسکیم مائیکرو اریگیشن کے ذریعے کھیت کی سطح پر پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔ بارش والے علاقوں کی ترقی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور آب و ہوا کے تغیر سے وابستہ خطرات کو کم کرنے کے لیے مربوط کاشتکاری کے نظام پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ مٹی کی صحت اور زرخیزی اسکیم ریاستوں کی مدد کرتی ہے کہ وہ کیمیاوی کھادوں کے معقول استعمال کے ذریعے مربوط غذائی اجزاء کے انتظام کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہے جس میں ثانوی اور مائیکرو نیوٹرینٹس کے ساتھ مل کر زمین کی صحت اور اس کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جاتا ہے۔ باغبانی، زرعی جنگلات اور قومی بانس مشن کے مربوط ترقیاتی مشن بھی زراعت میں آب و ہوا کے موافقت کو فروغ دیتے ہیں۔ اسکے علاوہ، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا موسمی اشاریہ پر مبنی ری سٹرکچرڈ ویدر بیسڈ کراپ بیمہ اسکیم کے ساتھ غیر متوقع قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے فصل کے نقصان/نقصان سے متاثرہ کسانوں کو مالی امداد فراہم کرکے ایک جامع بیمہ کور فراہم کرتی ہے۔
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) ایک فلیگ شپ نیٹ ورک پروجیکٹ کو نافذ کر رہی ہے جسے نیشنل انوویشنز ان کلائمیٹ ریسیلینٹ ایگریکلچر (این آئی سی آر اے) کہا جاتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے مختلف موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔ اتر پردیش کے 17 اضلاع کے 3 سے 4 گاؤں کا ایک جھرمٹ، یعنی باغپت، بہرائچ، باندہ، بستی، چترکوٹ، گونڈا، گورکھپور، حمیر پور، جالون، جھانسی، کانپور (دیہات)، کوشامبی، کشی نگر، مہاراج گنج، پرتاپ گڑھ، سنت رویداس نگر اور سونبھدر کو گود لینے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ موسمیاتی لچکدار ٹیکنالوجیز جیسے چاول کی عمدہ کارکردگی کا نظام، ایروبک چاول، دھان کی براہ راست بوائی، گندم کی بغیر بوائی، خشک سالی اور گرمی جیسے شدید موسمی حالات کو برداشت کرنے والی موسمیاتی لچکدار اقسام کی کاشت، دھان کی باقیات کو شامل کرے جیسے اقدامات کواضلاع میں فروغ دیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں موسمیاتی لحاظ سے پائیدار زراعت پر کسانوں کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔
ش ح ۔ ع و ۔ ف ر
U. No - 6123
(Release ID: 2100109)
Visitor Counter : 31