زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال

Posted On: 04 FEB 2025 7:04PM by PIB Delhi

زراعت اور کاشتکاروں  کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ،  حکومت نے کسانوں کی مدد کے لیے زراعت کے شعبے میں مختلف چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے طریقے اپنائے ہیں۔

ان میں سے کچھ اقدامات یہ ہیں:

 1۔  پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کے بارے میں سوالات کے جوابات دینے میں کسانوں کی مدد کے لیے ایک اے آئی سے چلنے والی چیٹ بوٹ 'کسان ای-مترا' تیار کی گئی ہے۔ یہ  ایپ  متعدد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور دوسرے سرکاری پروگراموں کی مدد کے لیے بھی تیار کیا جارہا ہے۔

 

2۔  کیڑوں کی نگرانی  کے قومی نظام، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیداوار میں ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے، فصلوں کے مسائل میں کیڑوں کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے اے آئی اور مشین لرننگ کا استعمال کرتا ہے، جس سے صحت مند فصلوں کے لیے بروقت  مددملتی ہے۔

 

3۔  چاول اور گندم کی فصلوں کے لیے مصنوعی سیارہ، موسم اور مٹی کی نمی کے ڈیٹاسیٹس کا استعمال کرتے ہوئے فصل کی صحت کی تشخیص اور فصل کی صحت کی نگرانی کے لیے جگہ کی تصویرکا استعمال کرتے ہوئے اے آئی  پر مبنی تجزیہ کیا جاتا ہے۔

***

ش ح ۔  ع و  ۔ ف ر

U. No - 6122


(Release ID: 2100099) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Telugu