وزارت دفاع
الجیریا کی پیپلز نیشنل آرمی کے چیف آف اسٹاف قومی دفاع کے وزیر کے وزیر مندوب جنرل سعید چنگریہاکا دورۂ بھارت
Posted On:
05 FEB 2025 11:10AM by PIB Delhi
الجیریا کی پیپلز نیشنل آرمی کے چیف آف اسٹاف قومی دفاع کے وزیر کے وزیر مندوب جنرل سعید چنگریہا6 فروری تا 12 فروری 2025 بھارت کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ وہ بنگلورو میں ایرو انڈیا 2025 کے افتتاح میں شرکت کریں گے اور رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وزیر مندوب ’برج – بین الاقوامی دفاع اور عالمی ارتباط کے توسط سے لچیلےپن کے قیام‘ کے موضوع پر وزرائے دفاع کے کنکلیو میں شرکت کریں گے، جس سے اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے بات چیت میں سہولت ہوگی۔ وہ ایرو انڈیا کے پہلو بہ پہلو اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
نئی دہلی میں، جنرل موصوف قومی جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ وہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ سے ملاقات کریں گے۔
جنرل چنیگریہا کئی فوجی اداروں کا بھی دورہ کریں گے، جن میں دفاعی خلائی ایجنسی کے دفاعی امیج پروسیسنگ اینڈ انالیسس سینٹر، کھڑک واسلہ میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور پریمیئر نیول ایوی ایشن ٹریننگ اسٹیبلشمنٹ آئی این ایس ہنسا شامل ہیں۔ وہ دفاع اور ایرو اسپیس کے سرکاری اور نجی اداروں بشمول برہموس ایرو اسپیس، گوا شپ یارڈ لمیٹڈ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، ایل اینڈ ٹی ڈیفنس اور بھارت فورج کا بھی دورہ کریں گے۔
جنرل چنیگریہا کا دورہ بھارت اور الجیرا کی فوجوں کے درمیان مسلسل تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے۔ اس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان مضبوط رشتہ اور تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر ان کے تعاون میں اضافہ ہوگا۔
******
ش ح ۔ ک ح۔ رض
U-6111
(Release ID: 2099958)
Visitor Counter : 24