پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این وائی پی ایس 2.0 ویب پورٹل شہریوں کو  پارلیمانی امور  کی وزارت کے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں شرکت کرنے میں معاون  

Posted On: 04 FEB 2025 1:45PM by PIB Delhi

اس کا مقصد جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا اور طلباء کو پارلیمنٹ کے کام کاج اور طریقہ کار سے روشناس کرانا ہے

پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کل راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ، نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم این وائی پی ایس 2.0 ویب کا بنیادی مقصد جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا، نظم و ضبط کی ٹھوس عادات کو فروغ دینا، دوسروں کے خیالات کے تئیں رواداری پیدا کرنا، طلباء برادری کو پارلیمنٹ کے کام اور طریقہ کار سے روشناس کرانا، اور حکومت کے کام کاج، آئینی اقدار اور اپنی زندگی کو جمہوری طریقے سے گزارنے کے بارے میں ان کے علم میں اضافہ کرنا ہے۔

این وائی پی ایس 2.0 ویب پورٹل ملک کے تمام شہریوں کو وزارت کے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں تین مختلف طریقوں سے شرکت کرنے میں مدد کرتا ہے:

1۔ ادارے کے ذریعہ شرکت: تمام تعلیمی ادارے پورٹل پر دستیاب رہنما خطوط کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس منعقد کرکے اس زمرے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ چھٹی کلاس  سے بارہویں کلاس کے طلباء "کشور سبھا" ذیلی زمرہ کے تحت آتے ہیں اور انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلباء کو "ترون سبھا" ذیلی زمرہ کے لئے منتخب کیا جا سکتا ہے۔

2۔ گروپ کی شکل میں شرکت : شہریوں کا ایک گروپ اس پورٹل پر دستیاب رہنما خطوط کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس کا انعقاد کرکے اس زمرے میں حصہ لے سکتا ہے۔

3۔ انفرادی طور پر شرکت :  ایک انفرادی شہری ‘بھارتیہ ڈیموکریسی ان ایکشن’  کے تھیم پر کوئز کر کے اس زمرے میں حصہ لے سکتا ہے۔

این وائی پی ایس 2.0 ویب پورٹل پر ای تربیتی مواد جیسے یوتھ پارلیمنٹ پر لٹریچر، ماڈل ڈیبیٹس، ماڈل سوالات، ماڈل ٹاسک لسٹ، ماڈل اسکرپٹس، ویڈیو ٹیوٹوریلز وغیرہ تربیتی وسائل کے طور پر دستیاب ہیں۔

***** 

ش ح ۔  ع و  ۔ ف ر

U. No - 6108


(Release ID: 2099945) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil