وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مہاکمبھ- 2025: ادب، ثقافت اور علم کا سنگم، نیشنل بُک ٹرسٹ کا ریڈنگ لاؤنج عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز بن گیا !


موبائل بک کی نمائش اور نیشنل ای-لائبریری ایپ عقیدت مندوں کو مختلف کتابوں کے عنوانات تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرتی ہے

Posted On: 04 FEB 2025 7:52PM by PIB Delhi

مہاکمبھ - 2025 میں لاکھوں عقیدت مند پریاگ راج میں تروینی سنگم میں پوتر ڈبکی لے رہے ہیں۔ دریں اثنا، میلہ میں مختلف نمائشی پویلین ادب، ثقافت اور علم کا ایک مسلسل سلسلہ دیکھ رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں نے مہاکمبھ میں عقیدت مندوں کی فکری افزودگی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، جس سے عام لوگ نہ صرف سرکاری اسکیموں اور کامیابیوں کے بارے میں جان سکتے ہیں، بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان اسکیموں کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ اس تناظر میں، نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) جو مرکزی وزارت تعلیم کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، نے میلہ میں ایک ریڈنگ لاؤنج قائم کرکے ایک اختراعی قدم اٹھایا ہے، جہاں عقیدت مند مفت کتابیں پڑھ سکتے ہیں اور گیان کے اس عظیم الشان میلہ میں اس کی ادبی خوشی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00117QY.jpg

این بی ٹی ریڈنگ لاؤنج سیکٹر- 1، پریڈ گراؤنڈ، پریاگ راج میں نمامی گنگا پویلین کے اندر قائم کیا گیا ہے، اور عقیدت مندوں میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔ یہ لاؤنج 619 کتابوں کے عنوانات پیش کرتا ہے،  جس میں ہندوستانی فلسفہ، ہندوستانی ثقافت اور کمبھ میلہ پر مبنی ادب عقیدت مندوں کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 'کمبھ کے میلہ میں منگل واسی'، 'بھارت میں کمبھ'، اور 'کمبھ کی یاترا' جیسی کتابیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ہندی اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں کتابیں بھی یہاں دستیاب ہیں، اس لیے غیر ہندی بولنے والے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خاص طور پر، پردھان منتری یووا یوجنا کے تحت نوجوان مصنفین کی لکھی گئی کتابیں ڈسپلے کی گئی ہیں، جو نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00231JO.jpg

این بی ٹی  کے مارکیٹنگ آفیسر آشیش رائے نے بتایا کہ مہاکمبھ میں ہندوستان کی ثقافت پر مبنی کتابوں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ نتیجتاً اس لاؤنج میں ثقافتی ادب کو خصوصی اہمیت دی جارہی  ہے۔ غیر ہندی بولنے والے عقیدت مند 'دی گنگا'، 'ویدا کلپترو'، اور ' پراچین  تمل کندودنتی' جیسی کتابوں میں خاص طور پر دلچسپی رکھتے ہیں جو دریائے گنگا کے بارے میں لکھی گئی ہیں۔ اس لاؤنج کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اگر کسی بھی عقیدت مند کو کوئی کتاب پسند آئے تو وہ اسے 25 فیصد رعایت کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔

این بی ٹی نے مہاکمبھ 2025 میں ایک 'این بی ٹی پُستک پریکرما' (موبائل نمائش  کتب) کا بھی اہتمام کیا ہے، جو 1,150 کتابوں کے عنوانات سے لیس ہے۔ ایک موبائل کتاب نمائشی بس چلائی جا رہی ہے، جہاں عقیدت مند کمبھ کیمپس میں گھومتے ہوئے اپنی پسند کی کتابیں دیکھ اور خرید سکتے ہیں۔ مزید برآں، وزارت تعلیم کی نیشنل ای - لائبریری کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، جہاں عقیدت مندوں کو بتایا جا رہا ہے کہ وہ کس طرح اپنے موبائل فون پر نیشنل ای- لائبریری ایپ کو انسٹال کر سکتے ہیں اور ہزاروں ای-کتابوں تک رسائی کے لیے کیو آر کوڈز کو اسکین کر سکتے ہیں۔

میلے میں این بی ٹی ریڈنگ لاؤنج نہ صرف عقیدت مندوں کے لیے ایک بھرپور فکری احساس وتجربہ فراہم کر رہا ہے بلکہ ادب، ثقافت اور ڈجیٹل علم کا ایک نیا سلسلہ بھی پیدا کر رہا ہے۔ یہ اقدام عقیدت مندوں کو مذہبی، روحانی اور عصری ادب کے قریب لا رہا ہے، جس سے مہاکمبھ نہ صرف عقیدے کا مرکز ہے، بلکہ علم، ثقافت اور ادب کا ایک غیر معمولی سنگم بھی ہے۔

*******

ش ح۔ ظ ا

UR No.6102


(Release ID: 2099897) Visitor Counter : 34