کانکنی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی کے وزیر سے ملاقات کی
Posted On:
04 FEB 2025 7:16PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی میں سعودی عرب کے صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر جناب بندر ابراہیم الخریف کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ کا مقصد معدنیات کے اہم شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا اور سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے لیے نئی راہیں تلاش کرنا تھا۔
بحث کے دوران ایک اہم پیش رفت کا تعلق جیولوجیکل سروے آف انڈیا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (GSITI) کو فیوچر منرلز فورم کے تحت سنٹر آف ایکسیلنس کے طور پر نامزد کرنے سے ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب، افریقہ اور وسطی ایشیا کے ماہرین ارضیات کے لیے خصوصی تربیتی پروگراموں کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے کان کنی کے عالمی شعبے میں صلاحیت کی تعمیر میں مدد ملے گی۔
اجلاس کے اہم نکات میں شامل ہیں:
لچکدار معدنی سپلائی چین: دونوں رہنماؤں نے درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے قابل اعتماد اور محفوظ معدنی سپلائی چین قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ویلیو ایڈڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری: کلین انرجی ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرنے کے لیے اہم معدنیات کی پروسیسنگ کے لیے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
تکنیکی تعاون: بات چیت میں معدنیات کی پائیدار تلاش اور نکالنے کے لیے جدید کان کنی ٹیکنالوجیز اور اختراعات کو اپنانے میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بات چیت ریاض میں فیوچر منرلز فورم(ایف ایم ایف )2025میں ہندوستان کی مصروفیت پر مبنی ہے، جہاں جناب ریڈی نے توانائی کی منتقلی اور صاف توانائی کے نظام کے لیے ضروری معدنیات کو محفوظ کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ ایف ایم ایف 2025 میں، جناب ریڈی نے عالمی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے برازیل، اٹلی اور مراقش کے نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
یہ میٹنگ نیشنل کریٹیکل منرلز مشن (NCMM) کے ساتھ منسلک معدنی سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کی ہندوستان کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔
****
ش ح۔ ف خ
U.No: 6103
(Release ID: 2099864)
Visitor Counter : 43