خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کی دسویں برسی کے موقع پر شمال مشرق میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام


مغربی تریپورہ ضلع میں موٹر سائیکل/ اسکوٹی ریلی کا انعقاد

ماجھولی، آسام میں طالبات کے لیے سیلف ڈیفنس ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 04 FEB 2025 5:08PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی) اسکیم کے آغاز کے 10 سال کا جشن منا رہی ہے۔ اس کی مناسبت سے شمال مشرقی خطے میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔

مغربی تریپورہ ضلع، تریپورہ میں اوما کانتا اکیڈمی اسکول کے کیمپس میں طالبات کے لیے ایک بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نے خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ایک دیگر پروگرام میں آسام کے ماجولی ضلع میں طالبات کے لیے ایک سیلف ڈیفنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں طالبات کو کچھ ضروری دفاعی مہارتوں سے آراستہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 جنوری 2015 کو پانی پت، ہریانہ میں کیا تھا۔

بی بی بی پی کا مقصد ہندوستان میں گرتے ہوئے بچوں کی جنس کے تناسب (سی ایس آر) اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1BOUA.jpeg

 

********

 

ش ح۔ ع و۔ن ع

U-6083

                          


(Release ID: 2099767) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi