زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی مراکز اور ترقیاتی ادارے
Posted On:
04 FEB 2025 1:38PM by PIB Delhi
زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) نے ریاست مغربی بنگال میں 4 تحقیقی ادارے اور 10 علاقائی تحقیقی اسٹیشن قائم کئے ہیں۔ یہ ادارے ملک کے دیگر حصوں کے علاوہ ریاست مغربی بنگال کی زرعی ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ضلعی سطح پر، مغربی بنگال میں آئی سی اے آر کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز کی تربیت اور مظاہرہ کے لئے 23 کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں قائم تحقیقی اداروں اور علاقائی تحقیقی اسٹیشنوں کی فہرست ضمیمہ I کے طور پر منسلک ہے۔
مغربی بنگال میں واقع زرعی تحقیقی اداروں/ مراکز نے مختلف فصلوں، دلہن،تلہن، فائبر ، باغبانی کی فصلوں، آب و ہوا کےموافق اقسام ، پولٹری اور ماہی گیری کے شعبے، ایرگونومک طور سےبہتر آلات اور سازوسامان اور خواتین کے موافق آلات اور مشینری کی ترقی؛ کسانوں اور شراکت داروں وغیرہ کے لیے نمائش، تربیت اور ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام کے فروغ کے لئے تحقیق کی ہے۔ پچھلے تین برسوں (2021 سے 2023) اور 2024 کے دوران کل 132 کھیت کی فصلوں کی اقسام تیار کی گئیں اور مغربی بنگال کے لیے جاری کی گئیں۔ ان میں اناج کی 69 اقسام، تلہن کی 16؛ دلہن کی 22; فائبروالی فصلوں کی 11؛ چارے کے 8 اور گنے کی 6 قسمیں شامل ہیں ۔
زرعی ترقی کا انحصار مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں کی مختلف پالیسیوں اور اسکیموں اور زرعی تحقیقاتی اداروں کے ذریعہ کی جانے والی تحقیق پر ہے۔ مغربی بنگال میں، پچھلے تین برسوں میں، زرعی تحقیق اور ترقی کے اداروں نے حکومت کی پالیسیوں اور تعاون کے ساتھ زرعی ترقی کو بہتر بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔
ضمیمہ-1
ریاست مغربی بنگال میں واقع زرعی تحقیقی اداروں کی فہرست
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل فائبر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(این آئی این ایف ای ٹی ) ، کولکاتہ
- سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے جوٹ اینڈ الائیڈ فائبرز(سی آر آئی جے اے ایف) ، بیرک پور، کولکاتہ
- سینٹرل ان لینڈ فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی آئی ایف آر آئی)، بیرک پور، کولکاتہ
- زرعی ٹیکنالوجی ایپلی کیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی اے آر آئی)، کولکاتہ
ریاست مغربی بنگال میں واقع آئی سی اے آر اداروں کے علاقائی مراکز کی فہرست
- مشرقی علاقائی اسٹیشن آئی سی اے آر-آئی وی آر آئی ،بیلگاچھیا روڈ، کولکاتہ
- مشرقی علاقائی اسٹیشن آئی سی اے آر-این ڈی آر آئی ، کلیانی ، نادیہ
- آئی سی اے آر-سی ٹی آر آئی ریسرچ اسٹیشن ، دن ہاٹا ، کوچ بہار
- آئی اے آر آئی علاقائی اسٹیشن ، کلیمپونگ ، دارجلنگ
- آئی سی اے آر-سی آئی بی اے کا علاقائی تحقیقی مرکز ، کاکدیپ ، 24 پرگنہ (جنوبی)
- آئی سی اے آر-سی آئی ایف ای سینٹر ، سالٹ لیک سٹی ، کولکاتہ
- علاقائی تحقیقی مرکز آئی سی اے آر-سی آئی ایف اے ، راہ را مچھلی فارم ، راہرا
- آئی سی اے آر-سی پی سی آر آئی ، ریسرچ سینٹر ، موہت نگر ، جلپائی گڑی
- آئی سی اے آر-سی ایس ایس آر آئی علاقائی تحقیقی اسٹیشن ، کیننگ ٹاؤن ، 24 پرگنہ (جنوبی)
- آئی سی اے آر-سی آئی ایس ایچ علاقائی تحقیقی اسٹیشن ، مکھدوم پور ، مالدہ
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن
(Release ID: 2099553)
Visitor Counter : 14