کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی جی ایف ٹی نےصحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کےانضباطی فریم ورک کے مطابق برآمداتی ضوابط کوآسانا بنایا
غیر ملکی تجارتی پالیسی کے تحت فارماسیوٹیکل برآمدات کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی دفعات واپس لے لی گئیں
Posted On:
31 JAN 2025 5:06PM by PIB Delhi
غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو) کے ابھرتے ہوئے انضباطی فریم ورک کے مطابق برآمداتی ضوابط میں آسانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق، غیر ملکی تجارت پالیسی (ایف ٹی پی) کے تحت فارماسیوٹیکل برآمدات کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے متعلق دفعات کو واپس لیا جا رہا ہے۔
ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں، جو 10 جنوری 2011 کو سرکاری نوٹس کے ذریعے متعارف کرایا گیا، مختلف پیکیجنگ سطحوں پر بار کوڈنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔حالانکہ ثالثی اور ثانوی پیکیجنگ کی شرائط کو 2011 اور 2013 میں کامیابی کے ساتھ پورا کیا گیا تھا،پرائمری سطح کی بارکوڈنگ اور والدین - بچوں کے ڈیٹا کو اپ لوڈ کرنے میں آپریشنل چیلنجزدرپیش تھے اور اسےبار بار مؤخر کیا گیاساتھ ہی ، آخری توسیع یکم فروری 2025 تک درست تھی۔
ان دفعات کو واپس لینے کا فیصلہ درج ذیل کلیدی نکات پر مبنی ہے:
- ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو نے پہلے ہی ادویات کے ضوابط ، 1945 کے تحت 300 ڈرگ برانڈز کے لیے بارکوڈ/کیو آر کوڈ کی شرائط کو لاگو کر دیا ہے، جو 1 اگست 2023 سے لاگو ہیں،اس میں مزید توسیع کے منصوبے شامل ہیں۔
- زیادہ تر برآمداتی مقامات کی سیریلائزیشن کی اپنی شرائط ہوتی ہیں، تاکہ اضافی گھریلو ضوابط کے بغیر مصنوعات کے مقام کی نشاندہی کو یقینی بنایا جاسکے۔
- بنیادی انضباطی اتھارٹی کے طور پر، ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیودواؤں کے معیار کے کنٹرول سے متعلق مرکزی تنظیم (سی ڈی ایس سی او) کے ذریعے ایک متحد فریم ورک فراہم کرتا ہےتاکہ تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے اور نقل کو ختم کیا جاسکے۔
اس قدم سے ،ڈی جی ایف ٹی انضباطی ہم آہنگی کو یقینی بناتے ہوئے ادویات کے برآمدکاروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھا رہا ہے۔ اس کے مطابق، ہینڈ بک آف پروسیجرز(ایچ بی پی) 2023 کے اقتباس2.76 کے تحت دفعات کو واپس لے لیا گیا ہے۔
******
(ش ح۔ک ح ۔ م ش)
U:6039
(Release ID: 2099504)
Visitor Counter : 44