اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب سندیپ پاؤنڈرک نے انڈیا اسٹیل- 2025 ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
03 FEB 2025 7:05PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری سری سندیپ پاؤنڈرک نے آج 24-26 اپریل 2025 کو ہونے والے آئندہ 'انڈیا اسٹیل2025' ایونٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ حکام،ا سٹیل ویلیو چین میں اہم ممالک کے سفیر اور اہم ریاستوں کے نمائندے، سنٹرل پبلک سیکٹر کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرز (سی ایم ڈی ایس) انٹرپرائزز (سی پی ایس ای ) اور سرکردہ نجی صنعتوں کے سینئر افسران نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔
'انڈیا اسٹیل- 2025' ایک بین الاقوامی نمائش-کم-کانفرنس ہے جس کا مقصد صنعت کے اسٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں اور کاروباری رہنماؤں کے لیے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ یہ ایونٹ صنعت کے مستقبل کو تشکیل دینے والے کلیدی چیلنجوں اور ابھرتے ہوئے مواقع سے نمٹنے کے دوران ہندوستان کے ترقی پذیر اسٹیل سیکٹر کی نمائش کرے گی۔
انڈیا اسٹیل- 2025 کی اہم جھلکیاں:
- صنعت کی شرکت اور ہم آہنگی - پالیسی فریم ورک اور صنعت کی ترقی کی حکمت عملیوں پر ہم آہنگ ہونے کے لیے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا۔
- گول میز کانفرنسیں - شعبہ سے متعلق موضوعات، بین الاقوامی تعاون اور ابھرتے ہوئے رجحانات پر گہرائی سے بات چیت۔
- نمائش اور انوویشن شوکیس – جدید ترین ٹیکنالوجیز اور اختراعات کی نمائش جو سٹیل کی صنعت میں انقلاب برپا کرتی ہے۔
- ریزرو بائر-سیلر(آر بی ایس ایم) میٹ ) – تجارتی مواقع کی سہولت فراہم کرنا اور نئی کاروباری مصروفیات کو فروغ دینا۔
- بین الاقوامی اور سفارتی مشغولیت - ملکی اور عالمی اسٹیل انڈسٹری کے رہنماؤں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا۔
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری نے اسٹیل کی عالمی صنعت میں ہندوستان کے کردار پر روشنی ڈالی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سندیپ پاؤنڈرک نے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت اور اسٹیل کی عالمی پیداوار اور استعمال میں ہندوستان کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا:
’’ہندوستان کی اسٹیل کی مانگ 9 فیصدسے 10 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، جو بڑی عالمی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔ صنعت ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے، سبز سٹیل کی پیداوار اور اونچے پیمانہ پر پائیداری کے اقدامات میں نمایاں پیش رفت کے ساتھ اسٹریٹجک عالمی شراکت داری خام مال کی فراہمی، تکنیکی جدت اور صنعت کی توسیع میں تعاون کے لیے نئی راہیں پیدا کرے گی۔‘‘
’انڈیا اسٹیل-2025‘ تعاون، سرمایہ کاری اور تکنیکی ترقی کے لیے ایک سرخیل کے طور پر کام کرے گا، جس سے اسٹیل کے عالمی شعبے میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت ملے گی۔ یہ اقدام صنعت کی ترقی، جدت طرازی اور عالمی مسابقت کے لیے مضبوط عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ فعال طور پر اور بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں اور ان مباحثوں میں حصہ ڈالیں جو اسٹیل سیکٹر کے مستقبل کو تشکیل دیں گی۔
*********
ش ح-ظ ا
UR No.6016
(Release ID: 2099315)
Visitor Counter : 12