وزارت سیاحت
پرساد اسکیم کے تحت سیاحتی مقامات کویکسر تبدیل کیا گیا
Posted On:
03 FEB 2025 4:32PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو ‘‘پیلگریمیج ریوائیول اینڈ اسپرچوئل، ہیریٹیج آگ مینٹیشن ڈرائیو’’ (پرساد) اسکیم کے تحت نشان زد اور ورثے کے مقامات پر سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔
اسکیم کے تحت توجہ طلب بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اجزاء میں منزل کے داخلی مقامات کی ترقی/اپ گریڈیشن جیسے مسافر ٹرمینلز (سڑک، ریل اور پانی کی نقل و حمل)، بنیادی سہولیات جیسے سیاحتی معلومات/اے ٹی ایم/کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر کے ساتھ انٹرپریٹیشن مراکز، سڑک رابطہ (آخری) شامل ہیں۔ کنیکٹیویٹی کی بہتری، ماحول دوست نقل و حمل کے طریقوں اور سیاحتی سرگرمیوں جیسے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شوز، سیاحتی انفراسٹرکچر کے لیے توانائی کے قابل تجدید ذرائع، پارکنگ کی سہولیات، بیت الخلاء، کلوک روم کی سہولیات، ویٹنگ رومس، کرافٹ ہاٹ/بازار/سووینیئر کے لیے آلات کی خریداری ، دکانوں/کیفے ٹیریاز، رین شیلٹرز، واچ ٹاورز، ابتدائی طبی امدادی مراکز، ٹیلی فون بوتھس کے قیام کے ذریعے مواصلات میں بہتری، موبائل سروسز، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، وائی فائی ہاٹ ا سپاٹ وغیرہ کی تعمیر ان میں شامل ہیں۔
اسکیم کے تحت تیار کردہ بڑے اجزاء کے ساتھ منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
اس اسکیم کے تحت، مہاراشٹر میں ترقی کے لئے تین مقامات ، شری گھروشنیور شیوالے، تولجا پور اور شری شیتر راجورکی نشاندہی کی گئی ہے۔ سیاحتی منصوبوں سے متعلق مالی امداد کے لیے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے تجاویز وصول کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ موصول ہونے والی تجاویز کی جانچ پڑتال طے شدہ رہنما خطوط کے حوالے سے کی جاتی ہے اور ایسے منصوبوں کے لیے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے جو مقررہ شرائط کی تکمیل اور فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہوتی ہے۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ضمیمہ
پرساد اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی فہرست (کروڑ میں)
***
ش ح۔ ک ا۔ ج
(Release ID: 2099251)
Visitor Counter : 29