کوئلے کی وزارت
کوئلے کے شعبے میں مستحکم ترقی کا ریکارڈ: جنوری 2025 تک پیداوار میں 5.88 فیصد اور ترسیل میں 5.73 فیصد اضافہ
Posted On:
03 FEB 2025 12:14PM by PIB Delhi
ہندوستان کے کوئلے کے شعبے نے اپریل 2024 تا جنوری 2025 کے دوران پیداوار اور ترسیل دونوں میں مسلسل پیشرفت حاصل کرتے ہوئے لچک اور ترقی کا مظاہرہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جنوری 2025 کے دوران کوئلے کی کل پیداوار 104.43 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے، جو اس دوران ریکارڈ کی گئی 100.05میٹرک ٹن کے مقابلے میں 4.38 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ جنوری 2025 کے لیے کیپٹیو، کمرشل اور دیگر اداروں کا تعاون بھی خاص طور پر مضبوط رہا ہے، جس کی پیداوار میں 19.68 میٹرک ٹن،31.07فیصد تک اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں 15.01 میٹرک ٹن سے 31.07 فیصد تھا۔
وسیع پیمانے پر، جنوری 2025 تک کوئلے کی مجموعی پیداوار 830.66 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کی گئی 784.51 میٹرک ٹن سے 5.88 فیصد زیادہ ہے۔
اسی طرح کوئلے کی ترسیل نے بھی اس نمو کے ساتھ رفتار برقرار رکھی ہے۔ جنوری 2025 کے دوران کوئلے کی کل ترسیل 92.40 میٹرک ٹن ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 86.92 میٹرک ٹن تھی جس میں 6.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
جنوری 2025 کے لیے کیپٹیو اور دیگر اداروں سے کوئلے کی ترسیل میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 13.64 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 17.72 میٹرک ٹن تک پہنچ گیا، جو کہ 29.94فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ دریں اثنا، جنوری 2025 تک کوئلے کی مجموعی ترسیل بڑھ کر 843.75 میٹرک ٹن ہو گئی ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کیے گئے 798.02 میٹرک ٹن سے 5.73 فیصد زیادہ ہے۔
یہ اعداد و شمار مسلسل توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اس شعبے کی مضبوط کارکردگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کوئلہ کی وزارت اس شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں معاونت کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش ت۔رض
U-5972
(Release ID: 2099071)
Visitor Counter : 21