کانکنی کی وزارت
مالی سال 25-2024 (اپریل-دسمبر) میں معدنی اور غیر آہن آمیز دھاتوں کی پیداوار میں اضافہ برقرار
کلیدی معدنیات اور غیر آہن آمیز دھاتوں کی پیداوار میں مضبوط ترقی
Posted On:
03 FEB 2025 12:16PM by PIB Delhi
مالی سال 24-2023 میں ریکارڈ پیداوار کی سطح تک پہنچنے کے بعد، مالی سال 2024-25 (اپریل-دسمبر) کے دوران ملک میں کچھ اہم معدنیات کی پیداوار میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قیمت کے لحاظ سے کل ایم سی ڈی آر معدنی پیداوار میں 69فی صد حصہ لوہے کا ہے۔ مالی سال 24-2023 میں لوہے کی پیداوار 274 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) تھی۔
عارضی اعداد و شمار کے مطابق، خام لوہے کی پیداوار مالی سال 24-2023 (اپریل-دسمبر) میں 203 ایم ایم ٹی سے بڑھ کر مالی سال 2024-25 (اپریل-دسمبر) میں 208 ایم ایم ٹی ہو گئی ہے، جو کہ 2.5فی صد کی صحت مند نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ مالی سال 25-2024 (اپریل تا دسمبر) میں مینگنیج ایسک کی پیداوار 8.3 فیصد بڑھ کر 2.6 ایم ایم ٹی ہوگئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 2.4 ایم ایم ٹی تھی۔ کرومائیٹ کی پیداوار مالی سال 2024-25 (اپریل-دسمبر) میں 9.5فیصد بڑھ کر 2.3 ایم ایم ٹی ہو گئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 2.1 ایم ایم ٹی تھی۔ مزید برآں، باکسائٹ کی پیداوار بھی مالی سال 2024-25 (اپریل-دسمبر) میں 6.5فیصد بڑھ کر 18.1 ایم ایم ٹی ہو گئی ہے جو مالی سال 2023-24 (اپریل-دسمبر) میں 17.0 ایم ایم ٹی تھی۔
غیر آہن آمیز دھات کے شعبے میں، مالی سال 25-2024 (اپریل-دسمبر) میں بنیادی ایلومینیم کی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا، جو مالی سال مالی سال 24-2023 (اپریل سے دسمبر) میں 31.07 ایل ٹی سے 25 -2024 (اپریل-دسمبر) میں بڑھ کر 31.56 لاکھ ٹن (ایل ٹی) تک پہنچ گئی ۔ اسی تقابلی مدت کے دوران، بہتر تانبے کی پیداوار 7.3 فیصد بڑھ کر 3.69ایل ٹی سے 3.96 ایل ٹی تک پہنچ گئی ہے۔
ہندوستان ایلومینیم پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے، ریفائنڈ کاپر میں ٹاپ 10 اور دنیا میں چوتھا سب سے بڑا لوہا پیدا کرنے والا ملک ہے۔ موجودہ مالی سال میں خام لوہے کی پیداوار میں مسلسل اضافہ صارف کی صنعت میں مانگ کے مضبوط حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ اسٹیل ایلومینیم اور تانبے میں ترقی کے ساتھ، ترقی کے یہ رجحانات صارفین کے شعبوں جیسے توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعمیرات، آٹوموٹیو اور مشینری میں مسلسل مضبوط اقتصادی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
********
ش ح۔ع و۔ا ک م
U-5973
(Release ID: 2099058)
Visitor Counter : 67