کانکنی کی وزارت
"کان کنی کے شعبہ میں اصلاحات، خاص طور پر اہم معدنیات کے حوالہ سے وکست بھارت - 2047 کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک بڑا قدم ثابت ہوں گے، ایک آتم نر بھر، مستقبل کے لیے تیار بھارت": جی کشن ریڈی، کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر
آج کے بجٹ کے اعلانات کان کنی کے شعبہ کی ترقی اور جدید کاری کے تئیں ہماری حکومت کے پختہ عزم کو جاری رکھتے ہیں
مسابقتی وفاقیت کی روح کے مطابق ریاستی مائننگ انڈیکس کا تعارف ایک تبدیلی کا قدم ہے جو ریاستی کان کنی کے محکموں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو فروغ دے گا
ٹیلنگ پالیسی کا اعلان نیشنل کریٹیکل منرل مشن کے مقاصد کو مزید تقویت دیتا ہے
کوبالٹ پاؤڈر اور لیتھیم آئن بیٹری (ایل آئی بی) اسکریپ سمیت نان فیرس میٹل اسکریپ اور اہم معدنی اسکریپ پر درآمداتی ڈیوٹی کا خاتمہ گیم چینجر ہے
کوئلہ اور لگنائٹ گیسیفیکیشن کے لیے 300 کروڑ مختص کرنے سے گیس کے اخراج کو کم کرنے، کاربن کی گرفت اور ہائیڈروجن کی پیداوار کے راستے فراہم ہوں گے
2014 سے پہلے بدعنوانی اور قانونی چارہ جوئی کا شکار سیکٹر ہونے سے آج ہندوستان کا کان کنی کا شعبہ پائیدار کان کنی اور اہم معدنی قدر کے سلسلہ میں عالمی کھلاڑی بننے کی راہ پر گامزن
Posted On:
01 FEB 2025 5:45PM by PIB Delhi
"میں مرکزی بجٹ 2025-26 میں ترقی پسند اور بصیرت انگیز اعلانات کے لئے وزیر خزانہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے اس بات پر زور دیا کہ اس بجٹ کا مقصد چھ ڈومینز میں تبدیلی کی اصلاحات شروع کرنا ہے جس میں کان کنی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ توانائی کی منتقلی اور پائیدار ترقی کی طرف ہندوستان کے بڑا اشارہ بھی دیتا ہے، جو آئندہ پانچ برسوں میں ہماری عالمی مسابقت کو مضبوط کرتا ہے۔ کان کنی کے شعبہ میں اصلاحات، خاص طور پر اہم معدنیات کے حوالے سے وکست بھارت 2047 کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک آتم نر بھر، مستقبل کے لیے تیار بھارت کیلئے بڑا قدم ثابت ہوں گے ۔
کوئلہ اور کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ گھر پر پیداوار اور اختراعات کو آگے بڑھائے گا اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستان کو عالمی معدنیات کی منڈی میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر جگہ دے گا۔ یہ اصلاحات نیشنل کریٹیکل منرل مشن کے آغاز کے ایک مناسب وقت پر بھی آتی ہیں، جس سے اسے بہت زیادہ زور ملتا ہے جس سے اس کے نفاذ میں تیزی آئے گی۔
چونکہ ہندوستان ایک بڑھتے ہوئے اور پرجوش ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کوئلہ پر انحصار کرتا رہتا ہے، اس لیے توجہ توانائی کی حفاظت اور توانائی کی منتقلی کے اہداف کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ کوئلہ اور لگنائٹ گیسیفیکیشن کے لیے 300 کروڑ کا مختص کرنا، گیس کا کم اخراج، کاربن کی گرفت اور ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے راستے فراہم کرے گا۔ اس سے ہندوستان کے توانائی کی منتقلی کے اہداف کو ایک بہت بڑا حوصلہ ملے گا اور ملک کے لیے توانائی کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے صاف کوئلہ پیدا کرنے کی ہماری صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔
مسابقتی وفاقیت کی روح کے مطابق، ریاستی مائننگ انڈیکس کا تعارف ایک تبدیلی کا قدم ہے جو ریاستی کان کنی کے محکموں کی پیشہ ورانہ کاری میں اضافہ کرے گا، انہیں معدنیات کی تلاش، نیلامی اور پائیدار کان کنی میں اختراعات اور بہترین طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دے گا۔ یہ کارکردگی کو فروغ دے گا، سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور ہمارے معدنی وسائل کی بے پناہ صلاحیت کو کھولے گا۔
ٹیلنگ پالیسی کا اعلان نیشنل کریٹیکل منرل مشن کے مقاصد کو مزید تقویت دیتا ہے۔ کان کنی سے قیمتی اہم معدنیات کی بازیابی کو فعال کرتے ہوئے، یہ پالیسی ملکی دستیابی کو بڑھا دے گی اور اس طرح صاف توانائی، سیمی کنڈکٹرز، دفاع اور خلائی سمیت ہماری اسٹریٹجک صنعتوں کو مضبوط بنائے گی۔ موثر بحالی کے عمل کے لیے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری اہم معدنی سپلائی چینز میں ہندوستان کی خود انحصاری کو مضبوط کرے گی۔
گزشتہ سال کے بجٹ میں کان کنی کے شعبے کے لیے ٹیکس ریلیف اقدامات کے سلسلے کی بنیاد پر خاص طور پر اہم معدنیات سے متعلق، اس سال کے بجٹ میں متعدد ترقی پسند ٹیکس تجاویز بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ یہ اقدامات کان کنی کے پورے شعبے کی مسابقت کو نمایاں طور پر بڑھا دیں گے، خاص طور پر جب کہ ہندوستان نے معدنی صنعت میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنا شروع کر دی ہے۔ کوبالٹ پاؤڈر اور لیتھیم آئن بیٹری ( ایل آئی بی) اسکریپ سمیت نان فیرس میٹل اسکریپ اور اہم معدنی اسکریپ پر درآمداتی ڈیوٹی کا خاتمہ گیم چینجر ہے۔ یہ اقدامات ہماری ثانوی دھاتی اور اہم معدنی ری سائیکلنگ کی صنعتوں کی مسابقت میں اضافہ کریں گے، پیداواری لاگت کو کم کریں گے اور جدید ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس سے سپلائی چین کی لچک میں ایک بڑے فروغ کا باعث بنے گا اور اہم معدنیات کی پروسیسنگ میں ہندوستان کو عالمی رہنما کے طور پر فروغ ملے گا۔
گزشتہ 10 برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے کان کنی کے شعبے میں بے مثال اصلاحات دیکھنے میں آئی ہیں۔ 2014 سے پہلے بدعنوانی اور قانونی چارہ جوئی کا شکار سیکٹر ہونے سے آج ہندوستان کا کان کنی کا شعبہ پائیدار کان کنی اور اہم معدنی قدر کی زنجیر میں عالمی کھلاڑی بننے کا خواہشمند ہے۔ آج کے بجٹ کے اعلانات کان کنی کے شعبے کی ترقی اور جدید کاری کے تئیں ہماری حکومت کے پختہ عزائم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہندوستان کا کوئلہ اور کان کنی کا شعبہ ملک میں روزگار کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے، یہ اصلاحات کان کنی کے شعبے کے دائرہ کار میں مزید اضافہ کریں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گی اور اگلی نسل کی ٹکنالوجی میں مہارت کی ترقی کو قابل بنائیں گی۔
چونکہ ہم 2070 تک نیٹ زیرو اخراج کا ہدف حاصل کرنے اور توانائی کی منتقلی کی عالمی دوڑ کی قیادت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کان کنی کا شعبہ اس تبدیلی کے لیے درکار اہم معدنیات کو محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہندوستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور صاف توانائی کے حل کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط گھریلو بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔ اس نقطہ نظر اور سیکٹر میں مسلسل اصلاحات کے ساتھ، ہندوستان پائیدار کان کنی میں ایک عالمی کھلاڑی کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، جو ہماری معیشت اور دنیا دونوں کے مستقبل کو تشکیل دے گا"۔ بجٹ 2025-26 میں کان کنی کی تجاویز پر مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی ۔
*******
ش ح۔ ظ ا۔ ح ن
UR No.5942
(Release ID: 2098742)
Visitor Counter : 12