نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
پیرس پیرالمپکس میں تمغہ حاصل کرنے والی روبینہ فرانسس اورمرکزی وزیر کھیل، فٹ انڈیا اتواروں کے سائیکل ایونٹ میں شامل ہوں گے
Posted On:
01 FEB 2025 6:49PM by PIB Delhi
فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل کی مہم اس اتوار بھی جاری رہے گی، جس میں نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ ایک متنوع گروپ کے ساتھ شامل ہوں گے۔ پیرس پیرالمپکس میں پی2 دس میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ1 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی روبینہ فرانسس بھی اس میں شرکت کریں گی۔
سائیکلنگ کے اس سفر کا موضوع ہندوستان میں موٹاپے سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہرادون میں 38ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں اس کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹاپے کے خلاف لڑنا ضروری ہے جو ہر عمر کے لوگوں، نوجوانوں اور بوڑھوں دونوں کو متاثر کر رہا ہے۔
قومی دارالحکومت میں اس اتوار کو 2 کلومیٹر کی سائیکل سواری میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں شروع ہوکر وہیں ختم ہوگی۔
250 سے زائد سوار، ڈاکٹر مانڈویہ اور روبینہ کے ساتھ شامل ہوں گے، جن میں ممتاز ڈاکٹر، ماہر تغذیہ، دہلی کے بھارتی کالج کے طلباء، سونیا وہار واٹر اسپورٹس کلب کے اراکین اور سماجی کارکن مہیش کمار شامل ہیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 5945 )
(Release ID: 2098741)
Visitor Counter : 30