وزارت دفاع
بھوٹان کی رائل آرمی کے چیف آپریشنز افسر لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ کی ہندوستان کے سرکاری دورے پر آمد
Posted On:
01 FEB 2025 6:15PM by PIB Delhi
رائل بھوٹان آرمی کے چیف آپریشنز افسر، لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ نے آج ہندوستان کا سرکاری دورہ شروع کیا، ان کا یہ دورہ بھوٹان اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ دورہ، جو کہ یکم سے 6 فروری 2025 تک جاری رہے گا، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دو طرفہ فوجی تعاون کو فروغ دینے اور دفاعی تعاون کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر مرکوز ہے۔
پہنچنے کے بعد، جنرل شیرنگ اپنا پہلا دن گیا میں گزاریں گے، جہاں وہ آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی اور متعدد اہم بدھ ثقافتی مقامات کا دورہ کریں گے، جس میں بھوٹان اور بھارت کے درمیان موجود گہرے ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا جائے گا۔
2 سے 5 فروری تک جنرل شیرنگ نئی دلی میں ہوں گے جہاں وہ کئی اہم سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ 3 فروری کو وہ قومی جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور ساؤتھ بلاک میں انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ جنرل، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے جن میں قومی سلامتی کے مشیر، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، دفاعی سیکریٹری اور خارجہ سیکریٹری شامل ہیں۔ جنرل شیرنگ کئی اہم فوجی اداروں کا بھی دورہ کریں گے، جن میں مانیسر میں نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) اور ڈیفنس امیج پروسیسنگ اینڈ انالیسس سینٹر (ڈی آئی پی اے سی) شامل ہیں۔
اپنے دورے کے اختتام سے قبل، جنرل شیرنگ کولکتہ جائیں گے، جہاں وہ ہندوستانی فوج کی مشرقی کمان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔ وہ وجے اسمارک پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کریں گے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مشرقی کمان سے ملاقات کریں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ کا یہ دورہ دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان مسلسل تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے۔ اس دورے سے دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھے گا۔
****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 5944 )
(Release ID: 2098730)
Visitor Counter : 26