کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجٹ 26-2025 میں کان کنی کےسیکٹر کی شناخت انقلابی تبدیلی لانے والی  اصلاحات کے لئےچھ  اہم شعبوں میں سے ایک کے طور پر کی گئی ہے

Posted On: 01 FEB 2025 4:36PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں  پیش کردہ مرکزی بجٹ 26-2025 میں، کان کنی کے سیکٹر کی شناخت پانچ دیگر اہم شعبوں ، یعنی ٹیکسیشن؛ پاور سیکٹر؛ شہری ترقی؛ مالیاتی شعبہ اور ریگولیٹری اصلاحات، انقلابی تبدیلی لانے والی  اصلاحات کے لیےکی گئی ہے، جو اگلے پانچ سالوں کے دوران ہندوستان کی ترقی کی صلاحیت اور عالمی مسابقت کو بڑھا وادے گی۔

معمولی معدنیات، بہترین طریقوں کے اشتراک اور ریاستی مائننگ انڈیکس کے ادارے کا اعلان ریاستوں میں کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ ٹیلنگ سے اہم معدنیات کی وصولی کے لیے ایک پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اچھی ٹیلنگ مینجمنٹ اہم معدنیات کی گھریلو دستیابی میں اضافہ کرے گی اور گھریلو پروسیسنگ انڈسٹری کو بھی فروغ دے گی۔

بجٹ میں کئی اسکریپ آئٹمز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس سے ملک میں ری سائیکلنگ کی صنعت کو فروغ ملے گا۔ تانبے، پیتل، سیسہ اور زنک کے اسکریپ کے خاتمے سے گھریلو ثانوی  سطح کے پروڈیوسروں کو ان کی لاگت میں کمی کا فائدہ پہنچے گا۔ یہ بین الاقوامی ثانوی پروڈیوسروں کے مقابلے میں ایک برابری کامیدان بھی فراہم کرے گا، اور ہندوستانی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے اور ثانوی/ڈاؤن اسٹریم مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے قابل بنائے گا۔ 12 اہم معدنیات (بشمول تانبے)، کوبالٹ پاؤڈر اور لیتھیم آئن بیٹری اسکریپ کے اسکریپ پر ڈیوٹی کا خاتمہ اہم معدنیاتی ری سائیکلنگ انڈسٹری کو کم قیمت پر فیڈ اسٹاک فراہم کرے گا، اس صنعت کو مزید مسابقتی بنائے گا اور نئی صلاحیت میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م  ع ۔ن  م۔

U-5941


(Release ID: 2098702) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Tamil , Hindi