دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی برادریوں کی اختیار دہی

Posted On: 01 FEB 2025 4:07PM by PIB Delhi

ایسی سرپرست اسکیم جو نمو کو سمت عطا کر رہی ہے

حکومت ہند نے ایسی متعدد سرپرست اسکیمیں متعارف کرائی ہیں جو مبنی بر شمولیت دیہی ترقی، انسداد غربت اور روزی روٹی کے مواقع میں اضافے کے پہلو کو فروغ دے رہی ہیں۔ یہ پہل قدمیاں جو دیہی ترقیات کی وزارت اور دیگر کلیدی محکموں کی نگرانی میں نافذ   کی گئی ہیں، اہم شعبوں مثلاً روزگار بہم رسانی، ہاؤسنگ، بنیادی ڈھانچہ، ہنرمندی ترقیات اور سماجی بہبود کے مسائل کو حل کرتی ہیں۔

مہاتما گاندھی این آر ای جی اے

مہاتما گاندھی این آر ای جی اے کے تصوریت یہ ہے کہ ملک بھر میں دیہی کنبوں کی روزی روٹی کی سلامتی میں ایک مالی سال کے اندر ہر دیہی کنبے کو کم از کم 100 دنوں کا یقینی روزگار اجرت روزگار فراہم کرایا جائے، یعنی ایسا کنبہ جس کے بالغ اراکین غیر ہنرمندانہ جسمانی محنت و مشقت کا کام کرنے کے لیے راضی ہوں۔ مہاتما گاندھی این آر ای جی اے  ناداروں کے لیے روزی روٹی کے وسائل کی بنیاد کو مستحکم بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ اس کے لیے دیہی علاقوں کے ازحد خستہ حال طبقات تک رسائی حاصل کی جاتی ہے، ان میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، خواتین کی سربراہی والے کنبے اور حاشیے پر زندگی بسر کرنے والے دیگر گروپ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037WOQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046FVA.jpg

مشن انتودیہ

2017-18 میں مرکزی بجٹ میں اختیار کیا گیا مشن انتودیہ احتساب اور اجتماع کے ڈھانچے کا ایک اتسال ہے جس کا مقصد حکومت ہند کی 26 وزارتوں/محکموں کے ذریعہ مختلف پروگراموں کے لیے وسائل کا زیادہ سے زیادہ بہتر انتظام کیا جاتا ہے۔ یہی کام دیہی علاقوں کی ترقیات کے لیے کیاجاتا ہے۔ اسے گرام پنچایتوں کو اجتماع کی کوششوں کے مرکوز نکات بناکر ریاستی قیادت والی پہل قدمی بنایا گیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZHGR.jpg

دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن

ڈی اے وائی – این آر ایل ایم ایک جامع پہل قدمی ہے جو 100 دیہی خواتین کو بااختیار بنانے اور ایسے سماجی اداروں کو پروان چڑھا کر ان کی روزی روٹی کے مواقع میں اضافہ کرنے کی غرض سے وضع کی گئی  ہے، جو اہم مالی ، تکنیکی اور مارکیٹنگ وسائل فراہم کرتی ہے۔ اس کے تحت سماجی برتاؤ تبدیلی مواصلات (ایس بی سی سی) کے ذریعہ سماجی شمولیت پر زور دیا جا تاہے  اور سوَچھ بھارت مشن اور پوشن ابھیان جیسی سرکاری اسکیموں تک رسائی کا راستہ ہموار کیا جاتا ہے۔ اس امر کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ کثیر شعبہ جاتی اتسال ممکن ہو سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006W9UB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007RN88.jpg

پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین

پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین کا آغاز 20 نومبر 2016 کو معاشرے کے نادار ترین طبقات کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ استفادہ کنندگان کا انتخاب سخت پیمانے کے سہ سطحی جانچ پڑتال کے عمل کے ذریعہ کیا جاتا ہے جس میں سماجی-اقتصادی ذات کی مردم شماری (ایس ای سی سی 2011) اور آواس + (2018) کے جائزے او رگرام سبھا کی منظوریاں اور ارضیاتی نقشہ بندی شامل ہیں۔ اس کے تحت اس امر کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ امداد ازحد مستحق افراد تک پہنچے۔

نمبر شمار

کلیدی پیمانے کے اشاریے

31.01.2025 تک کی کیفیت

1

ہدف

3,79,37,139

2

درج رجسٹر استفادہ کنندگان

3,70,94,350

4

منظور شدہ مکانات

3,31,96,085

5

مکمل مکانات

2,69,47,215

پی ایم اے وائی – جی کی پیشرفت

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی )

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی ) کا آغاز حکومت ہند کے ذریعہ ناداری کی تخفیف کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر غیر مربوط بستیوں کو کنکٹیویٹی فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ حکومت ہند ایسے اعلیٰ یکساں تکنیکی اور انتظامی معیارات قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ایسی پالیسیاں اور منصوبہ بندی ریاستی سطح پر وضع کر رہی ہے جس کا مقصد دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک کا ہمہ گیر انتظام یقینی بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008ML5G.png

پی ایم جی ایس وائی کی پیشرفت

قومی سماجی امدادی پروگرام (این ایس اے پی)

قومی سماجی امدادی پروگرام (این ایس اے پی) ایک ایسا بہبودی پروگرام ہے جس پر دیہی ترقیات کی وزارت کے ذریعہ عمل کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کو دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔ این ایس اے پی ریاستی پالیسی کے رہنما اصولوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جن کا ذکر آئین ہند میں کیا گیا ہے جو ریاستوں پر یہ فریضہ عائد کرتا ہے کہ وہ اپنے وسائل اور بہبودی اقدامات کے دائرے کے تحت ایسے امور انجام دیں۔ ان کا مقصد شہریوں کے لیے روزی روٹی کے وافر وسائل فراہم کرنا، معیار حیات کو بلند کرنا، صحت عامہ کو بہتر بنانا، بچوں وغیرہ کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کو یقینی بناناہے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0097SCI.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010NQB9.png

دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی)

دیہی ترقیات کی وزارت نے 25 ستمبر 2014 کو انتودیہ دیوس کے موقع پر دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی)  ، کا اعلان کیا تھا۔ دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) قومی دیہی روزی روٹی مشن  کا ایک حصہ ہے  جس کا مقصد دیہی نادار افراد پر مشتمل کنبوں کی آمدنیوں میں تنوع پیدا کرنا اور دیہی نوجوانوں کی مستقبل کی امنگوں  اور تمناؤں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0116QSV.png

2024-25 تک مجموعی  پیشرفت

دیہی ازخود روزگار تربیتی ادارے (آر ایس ای ٹی آئی)

آر ایس ای ٹی آئی اداروں کا انتظام بینکوں کے ذریعہ حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے سرگرم تعاون سے کیا جاتا ہے۔ یہ اپنے مقصد کے لیے وقف ادارے ہیں جو اس امر کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیے گئے ہیں کہ یہ دیہی بی پی ایل نوجوانوں کے لیے ضروری ہنرمندی تربیت اور پہلے سے موجود ہنرمندی کو بہتر بنانے کا کام کریں تاکہ بے روزگاری کے مسائل ختم ہوں۔ تربیت کامیابی سے مکمل کرنے کےبعد انہیں قرض سے منسلک امداد بینکوں کے ذریعہ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے صنعت کارانہ دھندے شروع کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012MIVX.jpg

نمو ڈرون دیدی

15 اگست 2023 کو معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نمو ڈرون دیدی یوجنا کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد خواتین کو ان کی سرپرستی کے ذریعہ بااختیار بنانا تھا تاکہ ہمہ گیر کاروباری ماڈل اپنا سکیں جہاں وہ ایک لاکھ روپے سے زائد شکل میں اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں اور جدید کاشتکاری ایکو نظام کو ڈرون تکنالوجی کے ذریعہ تغیر سے ہمکنار کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0134R50.jpg

راشٹریہ گرام سواراج ابھیان (آر جی ایس اے)

اس اسکیم کو مرکزی کابینہ نے 21 اپریل 2018 کو اپنی منظوری دی تھی تاکہ 2018-19 سے لے کر 2021-22 کے مالی سال کے دوران اس کا نفاذ عمل میں آسکے۔ آر جی ایس اے کا بنیادی مقصد ہمہ گیر ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول کے لیے پی آر آئی کو مستحکم بنانا تھا۔ اس کے تحت اہم توجہ مشن انتودیہ کے ساتھ ارتکاز پر مشتمل تھی اور پی آر آئی کو 117 توقعاتی اضلاع میں مستحکم بنایا جانا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014FWSH.png

حکومت ہند کی اہم دیہی ترقیاتی اسکیموں نے روزی روٹی کو فروغ دینے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور سماجی – اقتصادی شمولیت کو پروان چڑھانے میں تغیراتی کردار ادا کیا ہے۔ روزگار بہم رسانی ، ہاؤسنگ، ہنرمندی ترقیات، مالی اختیار دہی کو ترجیح دے کر ان پہل قدمیوں نے قابل ذکر طور پر دیہی خوشحالی میں اپنا تعاون فراہم کیا ہے

حوالہ جات

https://nreganarep.nic.in/netnrega/MISreport4.aspx

https://dashboard.rural.nic.in/dashboardnew/ddugky.aspx

https://nsap.nic.in/

https://omms.nic.in/dbweb

https://namodronedidi.php-staging.com/about-scheme

تفصیلات جاننے کے لیے پی ڈی ایف فائل پر کلک کریں

**********

 (ش ح –م ن - ا ب ن)

U.No:5937


(Release ID: 2098673) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil