محنت اور روزگار کی وزارت
مضبوط افرادی قوت مضبوط روزگار کی بنیادیں
Posted On:
01 FEB 2025 2:32PM by PIB Delhi
تعارف
14-2016 اور 24-2023 کے درمیان 36 فیصد اضافے اور تقریباً 170 ملین ملازمتوں کے ساتھ ہندوستان میں روزگار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ ملک کی مضبوط اقتصادی رفتار اور مختلف شعبوں میں روزگار کی تخلیق کی عکاسی کرتا ہے۔ ای-شرم، آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا اور نیشنل کریئر سروس جیسی اسکیمیں کلیدی محرک رہی ہیں، جو دیہی روزگار کو سہارا دیتی ہیں اور تربیت اور کیریئر کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ اقدامات ہندوستان کی افرادی قوت کو مضبوط بنانے اور پائیدار روزگار کی تخلیق کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
ای شرم
لانچ: 21 اکتوبر، 2024
مقصد: ای شرم پورٹل، 26 اگست 2021 کو شروع کیا گیا تھا تاکہ غیر منظم کارکنوں کو رجسٹر کرنے اور انہیں یونیورسل اکاؤنٹ نمبر ( یو اے این) فراہم کرکے اور غیر منظم کارکنوں کے ایک جامع قومی ڈیٹا بیس ( این ڈی یو ڈبلیو) کی تشکیل کے لیے مدد کی جاسکے۔
ای شرم-21اکتوبر 2024 کو ‘‘ون اسٹاپ-سولیوشن’’ کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جس میں ایک ہی پورٹل، یعنی ای شرم پر مختلف سماجی تحفظ/فلاحی اسکیموں کا انضمام شامل ہے۔ یہ ای شرم پر رجسٹرڈ غیر منظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے اور ای شرم کے ذریعے اب تک ان کے ذریعے حاصل کیے گئے فوائد کو دیکھنے کے قابل بناتا ہے۔
اہم کامیابیاں:
27 جنوری 2025 تک، 30.58 کروڑ سے زیادہ غیر منظم کارکن پہلے ہی ای شرم پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں۔
اب تک، مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں کی 12 اسکیموں کو ایشرم کے ساتھ مربوط/ انضمام کیا گیا ہے۔
آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی)
لانچ: یکم اکتوبر 2020
مقصد: کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران نئے روزگار کی تخلیق اور روزگار کے نقصان کی بحالی کے لیے افراد کو ترغیب دلانا۔
اہم کامیابیاں:
31 مارچ 2024 تک، 60.49 لاکھ مستفیدین کو 1.52 لاکھ اداروں کے ذریعےکل 10,188.50 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔
نیشنل کیریئر سروس (این سی ایس)
لانچ کی تاریخ: 20 جولائی 2015۔
مقصد: این سی ایس کیریئر سے متعلق خدمات کے لیے ایک ‘ون اسٹاپ پلیٹ فارم’ بن گیا ہے جس میں نجی اور سرکاری شعبوں کی ملازمتیں، آن لائن اور آف لائن جاب میلوں، ہنر/تربیتی پروگرام وغیرہ کی معلومات شامل ہیں۔ یہ ملازمت کے متلاشیوں اور آجروں، تربیت اور کیریئر کی رہنمائی کے خواہشمند امیدواروں، تربیت اور کیریئر کونسلنگ فراہم کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔
اہم کامیابیاں:
یکم جنوری سے 15 دسمبر 2024 تک، این سی ایس پورٹل پر 1.89 کروڑ آسامیاں دستیاب تھیں، جو لانچ سے لے کر اب کل 3.89 کروڑ تک جا پہنچی ہیں۔
این سی ایس پورٹل پر کل 8,263 روزگارمیلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں 43,874 افراد نے شرکت کی، جس کے نتیجے میں 2.6 لاکھ امیدواروں کا عارضی انتخاب ہوا۔
پورٹل میں سال کے دوران 17.23 لاکھ نئے افراد اور 1.38 کروڑ نئے ملازمت کے خواہاں افراد کا اندراج ہوا۔
پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی( پی ایم۔سواندھی)
لانچ: یکم جون، 2020
مقصد: اسٹریٹ وینڈرز کو اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کولیٹرل فری ورکنگ کیپیٹل لون کی سہولت فراہم کرنا، جو کووڈ 19 وبائی امراض سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
اہم کامیابیاں:
فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 6,801,644
منظور شدہ رقم 14,332.1 کروڑ
2020 سے28 جنوری 2025 تک تقسیم شدہ رقم 13,736.14 کروڑ
نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن سکیم ( این اے پی ایس)
لانچ کی تاریخ: اگست، 2016
مقصد: ملک میں اپرنٹس شپ کی تربیت کو فروغ دینا، اپرنٹس کو وظیفہ فراہم کرنا، اپرنٹس شپ ایکو سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ کرنا اور تیز رفتار ترقی میں مدد کے لیے رائے عامہ ہموار کرنے میں مدد فراہم کرنا۔
اہم کامیابیاں:
ٹریننگ کی صورتحال: 31 اگست 2024 تک، 367,170 اپرنٹس25-2024 مالی سال میں سرگرم عمل ہیں، جن میں کل 780,000 اپرنٹس 47,708 اداروں میں زیر تربیت ہیں۔
ڈی بی ٹی کی پیشرفت: 11 اگست 2023 کو اپنے آغاز کے بعد سے،ڈی بی ٹی کے تحت اپرنٹس کی تعداد جولائی 2023 میں 172,542 سے بڑھ کر جولائی 2024 میں 295,011 ہو گئی ہے۔ حکومت ہند نے ڈی بی ٹی کے ذریعے 468.27 کروڑ روپے کے وظائف بھی تقسیم کیے ہیں۔
مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگارگارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس)
لانچ: 2005
مقصد: یہ ڈیمانڈ پر مبنی اجرت روزگار اسکیم ہے جو ملک کے دیہی علاقوں میں آباد گھرانوں کی روزی روٹی کو تحفظ فراہم کرانے کے لیے ہر مالی سال میں کم از کم ایک سو دن کی گارنٹی شدہ اجرت روزگار فراہم کرتی ہے جس میں غیر ہنر مند ، بالغ افراد رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں۔
اہم کامیابیاں:
مالی سال 14-2013 میں، مہاتما گاندھی نریگا کے لیے کم از کم اوسط مطلع شدہ اجرت کی شرح 155 روپےتھی، جب کہ مالی سال25-2024 میں، کم از کم اوسط نوٹیفائی شدہ اجرت کی شرح 279 روپےہے۔
مالی سال 25-2024 میں، 20.35 لاکھ ورک سائٹس (95.66 فیصد) کی حاضری درج کی گئی ہے اور پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔
مالی سال 07-2006 سے مالی سال 14-2013 کے درمیان پیدا ہونے والے کل شخصی دن 1660 کروڑ تھے، جب کہ مالی سال 15-2014 سے مالی سال25-2024 کے درمیان کل شخصی دن 2923 کروڑ رہے ہیں۔
ان کوششوں کے علاوہ حکومت نے روزگار کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او)، ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو ( ای ایل آئی) اسکیم اور جی آجی اور پلیٹ فارم ورکروں کے لیے مددشامل ہیں جن کا مقصد ملازمت کی حفاظت افرادی قوت اور مواقع کو مزید بڑھانا ہے۔
Click here for pdf file
************
UR-5936
(ش ح۔ ع و۔ش ب ن)
(Release ID: 2098669)
Visitor Counter : 13