وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں ہندوستانی بحریہ کی ہاف میراتھن کا افتتاحی ایڈیشن

Posted On: 01 FEB 2025 9:35AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ  2 فروری 2025 کو نئی دہلی میں ہندوستانی بحریہ کی  ہاف میراتھن (آئی این ایچ ایم) کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کرے گی۔

دس ہزار سے زیادہ شرکاء کےدوڑ کے تین زمروں : 21.1 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر دوڑمیں مقابلہ کرنے کی توقع ہے، جو اسے تمام صلاحیتوں اور پس منظر کے دوڑنے والوں کے لیے ایک جامع تقریب بناتی ہے۔ یہ تاریخی تقریب آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

 تمام شرکاء کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ تقریب کی میزبانی جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کی جائے گی، جس میں دوڑ کا راستہ انڈیا گیٹ اور تاریخی کرتویہ پتھ پر محیط ہوگا۔ آئی این ایچ ایم کو ، حکومت ہند کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب منسکھ ایل منڈاویہ جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں مسلح افواج کے سینئر افسران اور معزز شخصیات، شہری مہمانات اور نامور کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پرعزم رنرز کی لگن کا جشن منانے کے لیے، ہم فخر کے ساتھ دی انڈین نیوی سلیم - ایک باوقار اعزاز  کو متعارف کررہے ہیں، جو ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نےکوچی، وشاکھاپٹنم، ممبئی اور نئی دہلی میں ہندوستانی بحریہ کے زیر اہتمام چاروں دوڑوں کو مکمل کیا ہے۔ یہ مخصوص پہچان ہندوستانی بحریہ کے نظم و ضبط اور عزم کو ظاہر کرتی ہے، جو دوڑنے والوں کی استقامت اور حوصلہ کو ظاہر کرتی ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ بھی ایک ایسوسی ایٹ پارٹنر کے طور پر شامل ہوتا ہے اور تقریب کو اہم ایجنسیوں سے بھرپور تعاون حاصل ہوا ہے، جس میں دہلی پولیس اور نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے ایونٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس تقریب کا مقصد فٹنس، نظم و ضبط اور قومی فخر کے جذبے کو منانا ہے۔ ایک شاندار ریس روٹ، معزز  شخصیات اور اہم شراکت داروں کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ، تقریب تمام شرکاء کو ترغیب دینے کے لیے تیار ہے۔ اس افتتاحی ایڈیشن کے ساتھ، ہندوستانی بحریہ صحت،استحکام اور دوستی کی ثقافت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ہم 2 فروری 2025 کو ایک دوڑ کے ایک پُرجوش  دن کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اور نئی دہلی کے دل  میں کھیلوں کی اس شاندار  تقریب میں تمام شرکاء کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(3)RQLL.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(2)PNDS.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م  ش ۔ن  م۔

U-5894


(Release ID: 2098414) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Tamil