نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
حکومت نے 9ویں ایشیائی سرمائی کھیل 2025 میں بھارتی دستے کی شرکت کی منظوری دے دی
Posted On:
31 JAN 2025 4:16PM by PIB Delhi
ہندوستان میں سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر ، حکومتِ ہند نے 9ویں ایشین سرمائی کھیل 2025 میں بھارتی دستے کی شرکت کی منظوری دے دی ہے، جو 7 سے 14 فروری تک چین کے ہاربین میں منعقد ہوں گے۔ حکومت نے 88 رکنی بھارتی دستے کی شرکت کی منظوری دی ہے جس میں 59 کھلاڑی اور 29 ٹیم اہلکار شامل ہیں۔
پہلی بار ’’قومی کھیل فیڈریشنز کی امداد (اے این ایس ایف )‘‘ اسکیم کے تحت کھلاڑیوں کو مکمل مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے جو ایلپائن اسکئینگ، کراس کنٹری اسکئینگ، فگر اسکیٹنگ، شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ اور اسپیڈ اسکیٹنگ (لانگ ٹریک) میں مقابلہ کریں گے۔
یہ اہم فیصلہ حکومت کی جانب سے سردیوں کے کھیلوں کو فروغ دینے اور بھارتی کھلاڑیوں کو ایشیا کی سطح پر اعلیٰ مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب حکومتِ ہند نے ایشین ونٹر گیمز میں ملک کی شرکت کے لیے حمایت دینے کی غرض سے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ اس فیصلے سے حکومت کا کھیلوں کے انتظام میں شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کے حوالے سے عزم ظاہر ہوتا ہے۔
ایشیائی سرمائی کھیل بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو دکھانے اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، جس سے مستقبل کے عالمی مقابلوں کے لیے راہ ہموار ہوتی ہے۔ حکومت کا منظم طریقہ کار نہ صرف ٹیم کے انتخاب میں شفافیت کو فروغ دیتا ہے بلکہ بھارت کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ وہ سردیوں کے کھیلوں میں ایک اہم حریف بنے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت تمام شریک کھلاڑیوں کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتی ہے اور بھارت میں سردیوں کے کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔
********
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ت
U - 5868
(Release ID: 2098121)
Visitor Counter : 13