کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے چنئی میں این ایل سی آئی ایل پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 30 JAN 2025 9:43PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج چنئی میں این ایل سی انڈیا لمیٹڈ (این ایل سی آئی ایل) کے پروجیکٹوں کا جائزہ  کیا۔اس  جائزہ میٹنگ میں  کوئلہ کی وزارت، حکومت ہند میں ایڈیشنل سکریٹری وِسمیتا تیج، این ایل سی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب پرسنّا کمار موٹو پلی، این ایل سی انڈیا لمیٹیڈ کے فنکشنل ڈائرکٹر اور سینئر عہدیدار موجود تھے۔

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب کشن ریڈی نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم کے 2047 تک ایک ‘‘وکست بھارت’’ بنانے کے وسیع تر وژن پر روشنی ڈالی جس کے ایک حصے کے طور پر، کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے این ایل سی آئی ایل کی ہندوستان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پبلک سیکٹر کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر تعریف کی۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے شعبے میں کمپنی کے تنوع کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قابل تجدید توانائی کے ایک گیگاواٹ کو عبور کرنے والی ملک کی پہلی پی ایس یو ہے۔

وزیر موصوف نے تالابیرا، جنوبی پچوارہ، شمالی دھاڈو، مچھ کٹا اور پتراپارہ میں کوئلے کی کانوں کے ذریعے کوئلے کی کان کنی میں صلاحیت میں اضافے کے لیے این ایل سی آئی ایل  کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے تالابیرا میں3  ضرب 800 میگاواٹ کے تھرمل پاور پروجیکٹ کی تعمیر میں این ایل سی آئی ایل کی کوششوں کی بھی تعریف کی، جس کا افتتاح وزیر اعظم نے کیا تھا۔ کوئلہ کے وزیر نے راجستھان، آسام اور انڈمان اور نکوبار جزائر کی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافے اور دیگر سبز اقدامات میں این ایل سی آئی ایل کی مخلصانہ کوششوں پر بھی اپنی ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FD4Y.jpg

وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ این ایل سی آئی ایل ملک کے سب سے پرانے پی ایس یو میں سے ایک ہے، جس کی سرپرستی کئی سابقہ ​​قومی لیڈروں بشمول صدور، وزرائے اعظم، وی آئی پی نے کی، جو آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے این ایل سی آئی ایل پر زور دیا کہ وہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایسے راستے تلاش کرے جس میں بچوں اور طلباء میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بہت زیادہ امکانات اور گنجائش موجود ہو۔

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ این ایل سی آئی ایل انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ دو ماہ کی مدت میں این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے کارکنوں اور ملازمین کے لیے ایکسیڈنٹ انشورنس کور اسکیم کے نفاذ کے امکانات تلاش کرے۔ وزیر موصوف  نے این ایل سی آئی ایل کو وزارت کوئلہ کی طرف سے مکمل تعاون  کا یقین دلایا اور این ایل سی آئی ایل خاندان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق اپنی توانائی کی پیداوار میں اپنا شاندار سفر جاری رکھیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  این ایل سی آئی ایل کئی سی ایس آر سرگرمیوں میں پیش پیش تھا، انہوں نے کہا کہ، این ایل سی آئی ایل کے پاس نیویلی میں ایک وسیع و عریض ٹاؤن شپ ہے جس میں ایک لاکھ سے زیادہ آبادی اور تین کروڑ درخت ہیں۔

اس موقع پر، کوئلہ اور کانوں کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ورچوئل طور پر ایک میوزیم کا افتتاح کیا، جس کا نام ‘‘پرم پرایم’’ رکھا گیا ہے، جسے این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے نیویلی میں بنایا ہے۔ انہوں نے ایک نئی موبائل ایپ ‘‘ این ایل سی آئی ایل وِنگس’’ اور این ایل سی آئی ایل انٹرنیٹ ویب سائٹ کے ایک نئے ورژن کا عملی طور پر افتتاح کیا۔

حکومت ہند کی طرف سے خصوصی مہم 4.0 کے ‘‘ویسٹ ٹو ویلتھ’’ پہل کے مطابق، این ایل سی آئی ایل نے 1956 میں اپنے قیام کے بعد کے برسوں  میں این ایل سی آئی ایل کے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے ایک میوزیم کا تصور، منصوبہ بندی اور تخلیق کیا تھا۔ نیویلی ٹاؤن شپ کے وسط میں  واقع یہ میوزیم 1980 کی دہائی  میں  تعمیر شدہ  دوردرشن کیندرٹی وی ریلے اسٹیشن کی سابقہ ​​عمارت کو تبدیل کرکے بنایا گیاتھا۔ برسوں سے غیر استعمال شدہ عمارت کا افتتاح اصل میں لیجنڈ گلوکارہ بھارت رتن آنجہانی محترمہ ایم ایس سُبّو لکشمی نے 1984 میں کیا تھا۔ ‘‘پرم پرایم’’ این ایل سی آئی ایل میوزیم میں 1828 میں پیٹ کی دریافت سے لے کر 1956 میں این ایل سی آئی ایل کی تشکیل تک اور اس کی قابل ذکر ترقی تک کمپنی کی تاریخ کو بیان کرنے والی واضح تصاویر اور نوادرات موجود ہیں۔  

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، این ایل سی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب پرسنا کمار موٹوپلی نے کہا کہ این ایل سی آئی ایل کے منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ مرکزی وزیر کے ذریعے وزارت کوئلہ کی جانب سے پیش کردہ قیمتی رہنمائی اور ان پٹ شامل تھے۔ وزیر موصوف اور کوئلہ کی وزارت کی غیر متزلزل حمایت این ایل سی آئی ایل کوایک  روشن، پائیدار مستقبل کے لیے اس کی مستقبل کی کوششوں میں مدد دے گی۔

 

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U NO 5831


(Release ID: 2097855) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi