صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندستان نے نظر انداز متعدی بیماریوں كے 2025 کے عالمی دن کے موقع پر انڈیا گیٹ کو روشن کیا
نظر انداز متعدی بیماریوں کے خلاف جنگ پر روشنی ڈالنا مقصود
Posted On:
30 JAN 2025 8:15PM by PIB Delhi
نظر انداز متعدی بیماریوں كے 2025 کے عالمی دن کے موقع پر ہندوستان نے مشہور انڈیا گیٹ کو جامنی اور نارنجی رنگوں میں روشن کرکے نظر انداز متعدی بیماریوں کو ختم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ علامتی عمل نظر انداز متعدی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ان کمزور کرنے والی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کی اہمیت پر زور دینے کے لیے دنیا بھر میں نمایاں نشانات کو روشن کرنے کی عالمی تحریک کا حصہ ہے۔

اس تقریب کا اہتمام صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے نظر انداز متعدی بیماریوں کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی پیش رفت کو اجاگر کرنے کے لیے کیا تھا، جس میں لمفاتی فائلریاسس (ایل ایف) اور وائسیرل لیشمانیاسس (وی ایل) پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔ ایل ایف سے ہندوستان میں 404 ملین لوگوں کو خطرہ ہے۔ یہ لمفاتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے اور جسم کے اعضاء کی غیر معمولی توسیع، درد اور شدید معذوری کا باعث بن سکتا ہے۔ وی ایل یا کالا آزار، جو کہ ہندوستان میں ختم ہونے کے قریب ہے، شدید کمزوری، غذائیت کی کمی اور کام کرنے کی صلاحیت سے محروم كر سکتا ہے۔ یہ بیماریاں جو طویل عرصے سے عالمی صحت کے ایجنڈے پر نظر انداز کی گئی ہیں، بدنما داغ اور سماجی اخراج کو برقرار رکھتی ہیں۔

اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے محترمہ آرادھنا پٹنائک، ایڈیشنل سکریٹری اور ایم ڈی (این ایچ ایم) نے کہا کہ "کمیونٹیوں کو شامل کر کے اور عوامی تحریک پیدا کر کے ہم نے خاتمے کے اپنے اہم ترین اہداف کو تقریباً حاصل کر لیا ہے"۔ انہوں نے ان بیماریوں سے نمٹنے میں ہندوستان کی کامیابیوں کی تعریف کی اور بیداری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ "یہ بیماریاں غیر متناسب طور پر غریبوں اور کمزوروں کو متاثر کرتی ہیں۔ ہمیں اپنے پیغام رسانی کو بلند کرنا چاہیے اور مضبوط ہم آہنگی اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے اہم ترین اور جیتنے کے قابل خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے‘‘۔
انڈیا گیٹ کی روشنی ایک نکڑ ناٹک (اسٹریٹ پلے) کے ساتھ تھی جس نے عوام کو مشغول کیا اور طرز عمل میں تبدیلی کی اہمیت اور صحت کے اقدامات جیسے ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایم ڈی اے) کے راؤنڈز میں شرکت کو تقویت دی۔

ورلڈ این ٹی ڈی ڈے 2025 ان بیماریوں کو ختم کرنے اور سب کے لیے صحت کے مساوی نتائج کو یقینی بنانے کے عالمی اور قومی عزم کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔ ہندوستان کی کوششیں جو کمیونٹی کی شرکت اور مضبوط پالیسی اقدامات پر مبنی ہیں،نظر انداز متعدی بیماریوں سے پاک دنیا کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے اہم ہیں۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم https://ncvbdc.mohfw.gov.in/. پر جائیں۔
*****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:5823
(Release ID: 2097799)
Visitor Counter : 57