دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت نے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم-جن مان) کے تحت مہاراشٹر کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کا اعلان کیا
دیہی ترقی کی وزارت نے 50.35 کروڑ روپے کی تخمینہ سرمایہ کاری سے 50.13 کلومیٹر طویل 27 سڑکوں کی منظوری دی ہے
پی ایم-جن مان پروجیکٹ مہاراشٹر میں ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے تیار
Posted On:
30 JAN 2025 4:16PM by PIB Delhi
مہاراشٹر میں دیہی رابطے کو مضبوط بنانے اور اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے ایک اہم اقدام کے تحت دیہی ترقی کی وزارت نے پی ایم-جن مان کے کنیکٹیوٹی جزو کے تحت ریاست مہاراشٹر کے لیے 50.13 کلومیٹر کی پیمائش والی 27 سڑکوں کو منظوری دی ہے ، جس کی تخمینہ سرمایہ کاری50.35 کروڑ روپے ہے۔
یہ تاریخی پہل مندرجہ ذیل ہوگی:
- ریاست میں 27 پی وی ٹی جی بستیوں کو ہر موسم میں سڑک رابطہ فراہم کرنا ۔
- ریاست میں رہنے والے خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانا ۔
- دیہی علاقوں میں رابطے کو بڑھانا ، دور دراز کے دیہاتوں اور شہری مراکز کے درمیان فرق کو ختم کرنا ۔
- خطے میں اقتصادی ترقی ، تجارت اور کامرس کو فروغ دینا۔
- صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم اور بازاروں جیسی ضروری خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ۔
- روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مقامی معیشتوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔
پی ایم-جن مان کے تحت پروجیکٹوں کا خطے پر کایا پلٹ کر دینے والا اثر پڑے گا ، جو مہاراشٹر میں قبائلی گروپوں کی ترقی اور خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے اور جامع ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو مستحکم کریں گے ۔
*******
(ش ح۔ ا گ۔ت ح)
UN.5809
(Release ID: 2097625)
Visitor Counter : 18