وزارت دفاع
آئی سی جی نےبھارت، سری لنکا بحری سرحد کے قریب 60 لاکھ روپے مالیت کا 53.6 کلو گرام گانجہ ضبط کیا
Posted On:
29 JAN 2025 8:01PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 29 جنوری 2025 کو ہند۔سری لنکا انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن(آئی ایم بی ایل ) کے قریب، 60 لاکھ روپے مالیت کا 53.62 کلو گرام گانجہ ضبط کیا۔ انٹیلی جنس معلومات پرکارروائی کرتے ہوئے،انڈین کوسٹ گارڈ اسٹیشن منڈپم نے ایک ایئر کشن وہیکل(اے سی وی)کوخطے میں نگرانی اور تلاشی کی کارروائیوں کے لیےتعینات کیا۔ ایک وسیع تلاش کے دوران، اے سی وی نے آئی ایم بی ایل کے قریب فرسٹ آئی لینڈ پر متعدد لاوارث پیکٹ دیکھے۔جانچ میںگانجے کے 12 پیکٹ برآمد ہوئے۔ ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کو مزید کارروائی کے لیے محکمہ کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔ ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No.5793
(Release ID: 2097453)
Visitor Counter : 32