قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کی وزارت یوم جمہوریہ پریڈ 2025 میں بہترین جھانکی  ایوارڈ سے سرفراز


جھانکی میں بھگوان برسا منڈا اور ‘جنجاتیہ ’کی روح کو پیش کیا گیا  ہے

Posted On: 29 JAN 2025 4:26PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت کو 76ویں یوم جمہوریہ پریڈ 2025 میں مرکزی وزارتوں اور محکموں  کی جانب سے بہترین جھانکی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ جھانکی میں بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی یاد میں "جنجاتیہ گورو  ورش" پر مبنی اس کے متاثر کن اور ثقافتی  نقطہ نظر سے مالا مال جھلک پیش کی گئی  ہے۔ جھانکی نے بڑی خوبصورتی سے قبائلی اخلاقیات  اور روایت کو ایک شاندار سال درخت کے ساتھ  پیش کیا ہے ، جس سے  طاقت، توانائی ،پائیداری اور قبائلی برادریوں اور فطرت کے درمیان گہرے تعلقات  کی علامت  کی عکاسی ہوتی ہے۔ جھانکی کا مرکزی  موضوع ، "جل، جنگل، زمین"، ہندوستان کے قبائلی ورثے کی لازوال حکمت اور جدوجہد آزادی اور قوم کی تعمیر میں ان کی انمول شراکت کو ظاہر کرتا ہے۔

 

جھارکھنڈ کے پائیکا  رقص کی متحرک  اور شاندار کارکردگی اور چھتیس گڑھ کے نگاڑا تال کی دھنوں نے سامعین کو مسحور کر دیا، جس میں آتم نربھر بھارت کی صدا  اور شریشٹھ بھارت کے جذبے  کی عکاسی ہوتی ہے ۔ اس تاریخی کامیابی پر، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوال اورم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ"یہ اعزاز بھگوان برسا منڈا کی میراث اور ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے مالا مال ثقافتی ورثے کو خراج تحسین ہے۔ وزارت قبائلی برادریوں کو  پی ایم-جنمن، دھرتی آبا ابھیان، اور ایکلاویہ اسکول جیسے اقدامات کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، جس سے ان کی مجموعی ترقی کی یقینی دہانی ہوتی ہے ۔ اس اعزاز سے وکشت بھارت کے ہمارے ویژن کی تصدیق ہوتی ہے  اور اس سے ہر قبائلی افراد کی آواز کو سنے جانے اور اسے پورا کئے جانے کے  عہد کا اعادہ ہوتا ہے ۔ "

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LQ74.png

 

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگا داس یوکی نے ایوارڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ : "یہ ایوارڈ قبائلی برادریوں کی قوم  کی تعمیر میں ان کی انمول اور گراں قدر تعاون کو تسلیم کرتا ہے۔ ان کی میراث نسلوں کو ترغیب دیتی رہے گی، اور ہم اس کے تحفظ اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے وقف ہیں ۔"

 

قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب ویبھو نائر نے ٹیم کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ :

"بہترین جھانکی کا ایوارڈ جیتنا قبائلی امور کی وزارت کے لیے ایک بہت بڑا فخر کا لمحہ ہے۔ اس جھانکی نے نے جنجاتیہ گورو ورش کے جوہر کو اپنے آپ میں بسا لیا ہے جس سے ہماری قبائلی برادریوں کی لچک اور شراکت کی عکاسی ہوتی  ہےاور اس اعزاز سے  مالا مال قبائلی فن، ثقافت اور ورثے کو محفوظ کرنے اور اسے  قومی اور عالمی سطح پر فروغ دینے کے عہد کوتقویت ملتی ہے۔"

قبائلی امور کی وزارت ہندوستان کے لوگوں کی زبردست حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ یہ اعزاز ہر اس قبائلی برادری کے لیے ہے جن کی کہانیاں، جدوجہد اور آئندہ   نسلوں کو متاثر کرتی  رہیں گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EBZ5.jpg

***

ش ح۔ م م ع ۔ت ا

U-No. 5785


(Release ID: 2097386) Visitor Counter : 78