بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے آئی ٹی ڈی سیمنٹیشن انڈیا لمیٹڈ میں رینیو ایگزم ڈی ایم سی سی کے مجوزہ 72.64فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دی
Posted On:
28 JAN 2025 6:19PM by PIB Delhi
قومی مسابقتی کمیشن نےآئی ٹی ڈی سیمنٹیشن انڈیا لمیٹڈ میں رنیو ایگزم ڈی ایم سی سی کے مجوزہ 72.64 فیصد شیئر کے ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ شیئرنگ میں درج ذیل التزامات شامل ہیں:
- آئی ٹی ڈی سیمنٹیشن انڈیا لمیٹڈ (ٹارگٹ) کے کل جاری کردہ اور ووٹنگ ایکویٹی شیئر کیپیٹل کے 8,01,13,180 حصص کے مساوی تقریباً 46.64فیصد کا رینیو ایگزم ڈی ایم سی سی (حاصل کنندہ) کے ذریعے حصول۔
- سیبی کے (حصص کے بنیادی حصول اور ٹیک اوور) کے ضوابط، 2011 (ترمیم شدہ) (ٹیک اوور ریگولیشنز) کے مطابق، ایکوائرر نے ایک روپیہ فی حصہ (ہندوستانی کرنسی )کی فیس ویلیوکے حساب سے مکمل ادائیگی کی 4,46,64,772 ایکویٹی حصص کے مزید حصول کے لیے اوپن آفر شروع کی ہے، جس سے ٹارگیٹ کے تقریباً 26فیصد ووٹنگ شیئر کیپٹل کی نمائندگی ہوتی ہے (اوپن آفر)۔
ایکوائرر کمپنی دبئی، متحدہ عرب امارات میں واقع ہے اور اس کا تعلق اڈانی گروپ سے ہے۔ ایکوائرر ایک ہولڈنگ کمپنی ہے جو تجارتی اداروں اور منیجمنٹ میں سرمایہ کاری کے کاروبار میں سرگرم عمل ہے۔ ایکوائرر کمپنی کا ہندوستان میں کوئی آپریشن نہیں ہے۔
آئی ٹی ڈی سیمنٹیشن انڈیا لمیٹڈ ایک انجینئرنگ اور تعمیراتی کمپنی ہے جو بھاری سول انفراسٹرکچر اور انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (ای پی سی ) کا کاروبار کرتی ہے اور بحری ڈھانچے، ماس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم، ہوائی اڈوں ، ہائیڈرو الیکٹرک پاور، سرنگوں ، باندھ اور آبپاشی، شاہراہیں ، پل اور فلائی اوور، صنعتی ڈھانچے اور عمارتیں، پانی اور ویسٹ واٹر اور فاؤنڈیشن اور خصوصی انجینئرنگ کے شعبوں میں مہارت اور مضبوط موجود گی کے ساتھ ہندوستان اور بیرون ملک کام کرتی ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری ہوگا ۔
****************
(ش ح ۔م ش ع ۔ت ا(
U.No 5758
(Release ID: 2097115)
Visitor Counter : 16