وزارات ثقافت
ڈبلیو اے وی ای ایس، ایک شاندار پلیٹ فارم ہے ،جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نمائش اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے وژن سے ہم آہنگ ہے: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کنٹینٹ کے تخلیق کاروں کے لیے اعلیٰ اعزازات کا اعلان کیا ہے
سیاحت اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے کنٹینٹ کے چیلنج کا بھی اعلان کیا گیا
مرکزی وزراء اشونی ویشنو اور گجیندر سنگھ شیخاوت نے ڈبلیو اے وی ای ایس بازار کا آغاز کیا
Posted On:
27 JAN 2025 8:00PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں عالمی آڈیو ویژول اور انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کی تیاری کے سلسلے میں اہم اقدامات کا آغاز کیا، جس میں اطلاعات و نشریات،ریلوے اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور ثقافت و سیاحت کےوزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےثقافت اور سیاحٹ کے مرکزی وزیر جناب گجیندر شیخاوت نے ہندوستان کو داستان گو، موسیقاروں، کنٹینٹ کے تخلیق کاروں اور مذہبی تنوع کا ایک شاندار مرکب قرار دیا۔ جناب شیخاوت نے کہا کہ ہماری ثقافتی وراثت نہ صرف ہمارے ماضی کا عکاس ہے، بلکہ عالمی سطح پر ہمارے مستقبل کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اس ثقافتی ورثے کو فائدے میں تبدیل کرنے کے لیے اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ویوِز کا آغاز کیا، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق بھارت کے تخلیقی ہنر کو نمایاں کرنے اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنے کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم ہے۔
جیسے جیسے بھارت مختلف شعبوں،معاشی، سماجی، اور تکنیک میں ترقی کر رہا ہے، ہماری ثقافتی صلاحیت ہماری سب سے بڑی طاقت بنی ہوئی ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈبلیو اے وی ای ایس کے ذریعے بھارت کی ثقافتی تنوع کو عالمی سطح پر وہ پہچان ملے گی جس کی یہ مستحق ہے، اور ثقافتی تخلیقی معیشت کو دنیا کی رسمی معیشت کا ایک لازمی حصہ بنا دے گی۔ یہ اقدام اس بات پر زور دیتا ہے کہ ویوِز بھارت کی ثقافتی قوت کو اجاگر کرنے اور بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جو ہمارے تخلیق کاروں کو دنیا بھر میں عزت اور پہچان حاصل کرنے کے لیے ایک بنیاد فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، جس میں عالمی آڈیو ویژول اور انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کو ایک عالمی شہرت یافتہ سمٹ کے طور پر قائم کرنے کی بات کی گئی ہے، جو داؤس اقتصادی فورم کی طرح ہو، اطلاعات و نشریات کےوزیر نے کہا کہ یہ کوشش بھارت کی تخلیقی معیشت کو اجاگر کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے، جو روایت، داستا ن گو اور ثقافتی اہمیت سے مالا مال ہے۔یہ وہ عوامل ہیں جو عالمی سطح پر‘اورینج اکانومی’ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مالا مال ثقافت، جو کبھی شکاگو عالمی میلے کے ہال میں سوامی ویویکانند کے ذریعے گونجتی تھی، آج ہمارے وزیر اعظم کے ذریعے یوگا، ثقافت، تخلیقیت اور آیوروید کے اقدامات کے توسط سےعالمی سطح پر آگے بڑھائی جا رہی ہے۔جناب ویشنو نے کہا کہ ڈبلیو اے وی ای ایس اس کوشش کی توسیع ہے، جس کا مقصد بھارت کو تخلیق کار معیشت کا عالمی دارالحکومت بنانا ہے۔
مرکزی وزراء نے ڈبلیو اے وی ای ایس بازار، انڈیا چیلنجز میں3 تخلیق ، ویوِز ایوارڈز کا آغاز کیا اور ایک نئے چیلنج کا بھی اعلان کیا۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر نے ایک نئے چیلنج کا اعلان کیا، جس کا مقصد بھارت کے مالا مال سیاحت اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والی فلموں کو فروغ دینا۔ یہ اقدام فلم سازوں کو ملک کی شاندار ثقافتی تصویر کو گہرائی سے دریافت کرنے اور قومی و بین الاقوامی ناظرین کے سامنے پیش کرنے کا چیلنج ہے۔ ان چیلنجز کا مقصد تخلیقیت، اختراع، اور عالمی سطح پر شرکت کو فروغ دیناہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سکریٹری جناب سنجے جاجو ، ثقافت کی وزارت میں سکریٹریجناب ارونیش چاولہ، ہندوستانی فلم سازجناب شیکھر کپور اور پرسار بھارتی کے سی ای او جناب گورو دویدی اس کی لانچنگ کے موقع پر موجود تھے۔
مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں-https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2096792
****
5741U. No:
ش ح۔ع ح ۔ ص ج
(Release ID: 2096924)
Visitor Counter : 14