خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
پی ایم کے ایس وائی کے تحت خوراک ڈبہ بندی کی اکائیوں کی تشکیل/ توسیع کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں
Posted On:
27 JAN 2025 7:43PM by PIB Delhi
خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت، حکومت ہند نے بڑے فوڈ پارکوں اور زرعی ڈبہ بندی کلسٹروں سے باہر خوراک ڈبہ بندی کی اکائیوں کے قیام کے لیے ، عام زمرے سے تعلق رکھنے والے ممکنہ صنعت کاروں کی جانب سے، پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کی خوراک ڈبہ بندی اور تحفظاتی صلاحیتوں (سی ای ایف پی پی سی) کی تشکیل/توسیع کے لیے اسکیم کے تحت درخواستیں طلب کی ہیں۔ مورخہ 22.01.2025 کو جای کیے گئے رہنما خطوط اور دیگر تفصیلات www.mofpi.gov.in پر دستیاب ہیں۔
صرف https://sampada-mofpi.gov.in/ پر آن لائن داخل کی جانے والی درخواستیں ہی قابل قبول ہوں گی۔
آن لائن درخواست جمع کرانے کی حتمی تاریخ 28 مارچ 2025 ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5732
(Release ID: 2096881)
Visitor Counter : 12