ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھہترواں یوم جمہوریہ: وزیر جناب جینت چودھری نے 100 کاروباریوں کو مبارکباد دی؛ ہنر مند افرادی قوت کی عالمی مانگ کو اجاگر کیا

Posted On: 27 JAN 2025 1:09PM by PIB Delhi

چھہترویں  یوم جمہوریہ کے موقع پر، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت اور تعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری نے ایک خصوصی تقریب میں ہندوستان بھر سے ہنر مند ماحولیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے 100 نامور کاروباریوں کو اعزاز سے نوازا۔ ان کی  کامیابیوں کا جشن کوشل بھون میں منعقد کیا گیا۔ حکومت ہند کی طرف سے مدعو کیے گئے ان کاروباری افراد کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں خصوصی مہمانوں کے طور پر بھی نوازا گیا، جنہوں نے اسکل انڈیا مشن کے تحت ملک میں ترقی اور اختراع کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم رول کو تسلیم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014MCT.jpg

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم -2025 (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس سے واپس آتے ہوئے، جناب  چودھری نے عالمی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت سے حاصل ہونے والی بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان کی ہنر مند افرادی قوت کو عالمی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے، جس میں ہمارے ٹیلنٹ پول کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، یہ ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔" ڈیووس میں ہونے والی گفتگو پائیداری، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، اور خواتین کی زیر قیادت ترقی پر توجہ مرکوز کرتی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M8TU.jpg

ہندوستان کا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام دنیا کا سب سے بڑا نظام ہے، جس میں 354 بلین ڈالر مالیت کے 118 یونیکورن شامل ہیں۔ یہ کامیابی وژنری پالیسیوں، مؤثر نفاذ اور کاروباری افراد کے عزم سے کارفرما ہے۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی، جو 63 ملین انٹرپرائزز پر مشتمل ہے، 11 کروڑ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے اور جی ڈی پی میں 30 فیصد اور برآمدات میں 45 فیصد تعاون دیتا  ہے۔ مزید برآں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور خود انحصاری (آتم نربھر بھارت) کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر زور دیتے ہوئے، اسکل انڈیا مشن کے تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا گیا۔

جناب جینت چودھری نے ہنرمندوں کے ذریعہ ہندوستان کی ساکھ کو بڑھانے کے لئے موجود کاروباریوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا، "اس قومی تقریب میں 100 کاروباری افراد کی شرکت ہمارے ہنر مندانہ اقدامات کے اثرات کو واضح کرتی ہے، ان پروگراموں نے ملک بھر میں لوگوں کو بااختیار بنایا ہے، اور دوسروں کو کاروباری سفر شروع کرنے کی ترغیب دی ہے۔"

انہوں نے راجستھان، اتر پردیش، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور شمال مشرق سمیت مختلف خطوں کے ان کاروباریوں کی محنت کو اجاگر کیا۔ جھارکھنڈ کے رام گڑھ کے رہنے والے رتیندر پرساد نامی ایک کاروباری شخص کو خصوصی اعزاز دیا گیا جس نے اے وی آئی ٹی چنئی سے الیکٹریکلز اور الیکٹرانکس میں گریجویشن کیا ہے اور شمسی توانائی کے شعبے میں ایک دہائی کا طویل تجربہ ہے۔ اس نے این آئی ای ایس بی یو ڈی  سے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ڈی پی) کیا اور پھر اپنا شمسی کاروبار کھولا۔

اس تقریب کا ایک خاص طور پر قابل ذکر لمحہ شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے 16 سرکردہ کاروباریوں کا اعزاز تھا، جس میں نو خواتین کاروباری شامل تھیں۔ ان میں آسام کے دھوبری ضلع سے محترمہ نمیتا ایم مارک اور ادلگوری ضلع سے محترمہ  مندرا بگلاری شامل تھیں۔ ان قابل ذکر خواتین کو اہم چیلنجوں کے باوجود ان کی لچک اور کامیابی پر اعزاز دیا گیا۔ ان کی کہانیاں ہنر مندی کی ترقی اور کاروبار کی تبدیلی کی طاقت کو اجاگر کرتی ہیں، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کے لیے۔

آئین کا احترام

وزیرموصوف  نے ہندوستانی آئین کی پائیدار وراثت پر بھی روشنی ڈالی، جو ہندوستان کے جمہوری اخلاق کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتا ہے، مساوات، انصاف اور مواقع کی حفاظت کرتا ہے۔

اس تقریب میں جوائنٹ سیکرٹری محترمہ حنا عثمان سمیت وزارت ہنر مندی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) کے عملے اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس سے قبل ہفتہ کو 100 کاروباری افراد نے بھی پی ایم میوزیم کا دورہ کیا۔

یہ جشن ہندوستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ تھا، جس میں حکومتی اقدامات کی طاقت، اس کی ہنر مند افرادی قوت کی کامیابیوں، اور ایک روشن، جامع مستقبل کے وعدے کو ظاہر کیا گیا تھا جو انٹرپرینیورشپ کے ذریعے کارفرما تھا۔

************

 

(ش ح ۔ش ت۔ج ا(

U. No.5702


(Release ID: 2096660) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu