سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے نئی دہلی میں پی ایم وائی اے ایس اے ایس وی آئی اسکیم کے طلباء استفادہ کنندگان سے خطاب کیا
اکیس ریاستوں سے منتخب 400 طلباء کو یوم جمہوریہ پریڈ 2025 کے لیے خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا
Posted On:
25 JAN 2025 9:48PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ملک بھر کی 21 ریاستوں کے 400 طلباء کو اعزاز دینے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔ یہ طلباء پی ایم ینگ اچیورز اسکالرشپ ایوارڈ اسکیم برائے وائبرنٹ انڈیا (وائی اے ایس اے ایس وی آئی) اسکیم کےاستفادہ کنندگان ہیں۔ اسےاو بی سی، ای بی سی، اور ڈی این ٹی کمیونٹیز کے طلباء کو تعلیمی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ ان طلباء کو یوم جمہوریہ پریڈ 2025 کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل میموریل (ڈی اے این ایم) میں تقریب سے خطاب کیا۔ پی ایم وائی اے ایس اے ایس وی آئی اسکیم کی ستائش کرتے ہوئے وزیرموصوف نے اسے سماجی انصاف اور شمولیت کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اسکیم ملک کے صلاحیت مند اور ہونہار طلباء کو روشن مستقبل حاصل کرنے کی ترغیب دے گی۔
مختلف ریاستوں کے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیرموصوف نے بغیر کسی ذات پات یا مذہبی امتیاز کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ان طلباء کو یوم جمہوریہ پریڈ کا براہ راست مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا اور کہاکہ ’’ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے سے کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی۔ ملک کا نوجوان باصلاحیت اور توانا ہے، اور دنیا اس کو تسلیم کرتی ہے۔‘‘
پی ایم وائی اے ایس اے ایس وی آئی اسکیم کے مقاصد اور فوائد:
پی ایم وائی اے ایس اے ایس وی آئی اسکیم کا بنیادی مقصد او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی کمیونٹیز کے طلباء کو تعلیمی، سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ اسکیم کے تحت فراہم کردہ فوائد میں شامل ہیں:
- پریمیٹرک اسکالرشپ:کلاس 9 سے 12 تک کے طلباء کے لیے 1.25 لاکھ روپےکاسالانہ اسکالرشپ۔
- پوسٹ میٹرک اسکالرشپ: کالج کی سطح کی تعلیم کے لیے 12.75 کروڑ روپے کی مالی امداد۔
- اعلیٰ درجے کی اسکول اور کالج کی تعلیم: اعلیٰ معیار کی تعلیم کے لیے خصوصی تعاون۔
- او بی سی طلباء کے لیے ہاسٹل کی تعمیر: طلباء کے لیے بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا۔
اس تقریب میں( ڈی /او ایس جے اینڈ ای) سکریٹری جناب امت یادو،(ڈی /او ایس جے اینڈ ای)، ایڈیشنل سکریٹری جناب امت کمار گھوش اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران اور عملہ نے شرکت کی۔
*********
ش ح ۔ ع ح۔ ت ع
U. No.5697
(Release ID: 2096636)
Visitor Counter : 16