امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی ( سی سی پی اے) نے یوپی ایس سی سی ایس سی 2020 کے نتائج سے متعلق گمراہ کن دعوے کی تشہیر کرنے پر ایک کوچنگ سینٹر پر  3 لاکھ  روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے

Posted On: 25 JAN 2025 1:26PM by PIB Delhi

صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی ( سی سی پی اے) نے یو پی ایس سی سی ایس ای 2020 کے نتائج سے متعلق گمراہ کن دعوے کی تشہیر کرنے پر ویژن آئی اے ایس پر  3 لاکھ  روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے یہ فیصلہ ایک طبقے کے طور پر صارفین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے کیا گیا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا کہ کسی بھی سامان یا خدمات کا کوئی غلط یا گمراہ کن اشتہار نہ دیا جائے جو صارفین کے تحفظ   سے متعلق ایکٹ 2019 کی دفعات کے خلاف ہو۔

صارفین کے تحفظ   سے متعلق ایکٹ 2019  کی خلاف ورزی کے پیش نظر، سی سی پی اے، جس کی سربراہی چیف کمشنر، محترمہ ندھی کھرے اور کمشنر، جناب انوپم مشرا نے ویژن آئی اے ایس کے خلاف حکم جاری کیا ہے۔

ویژن آئی اے ایس نے اپنے اشتہار میں درج ذیل دعویٰ کیا تھا -

" ویژن آئی اے ایس کے مختلف پروگراموں سے سی ایس ای  2020 میں ٹاپ 10 میں سے 10 کا انتخاب "

سی سی پی اے کو پتہ چلا کہ ویژن آئی اے ایس نے کامیاب امیدوار کے نام اور تصاویر نمایاں طور پر ظاہر کیں۔ تاہم، یوپی ایس سی  سول سروس امتحان 2020 میں مذکورہ کامیاب امیدواروں کے ذریعہ منتخب کردہ کورس کے حوالے سے معلومات کو مذکورہ اشتہار میں ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

ویژن آئی اے ایس نے اے آئی آر -1 یو پی ایس سی  سی ایس ای 2020 کے ذریعہ منتخب کردہ کورس کا ذکر کیا یعنی جی ایس  فاؤنڈیشن بیچ کلاس روم کے طالب علم لیکن دیگر نو کامیاب امیدواروں کے ذریعہ منتخب کردہ کورسز کے بارے میں جان بوجھ کر معلومات کو چھپایا گیا۔ اس  طرح چھپانے سے یہ گمراہ کن تاثر پیدا ہوا کہ بقیہ نو امیدواروں نے بھی ’جی ایس فاؤنڈیشن بیچ کلاس روم اسٹوڈنٹ‘ کورس میں داخلہ لیا تھا جو درست نہیں تھا۔ بقیہ 9 امیدواروں میں سے ایک نے فاؤنڈیشن کورس کیا، 6 نے پری اور مین کے مرحلے سے متعلق ٹیسٹ سیریز اور 2 نے ابھیاس ٹیسٹ دیا۔

مزید برآں ، سی سی پی اے نے ویژن آئی اے ایس کے ذریعہ جمع کرائے گئے ڈیجیٹل پروفائل اور فیس کی رسیدوں کی جانچ کی اور دریافت کیا کہ فاؤنڈیشن کورس سب سے مہنگا ہے، جس کی لاگت 1,40,000/-  روپے ہے، جب کہ ابھیاس ایک بار کے ابتدائی فرضی ٹیسٹ کی قیمت صرف 750 روپے ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، رینک 1 نے فاؤنڈیشن کورس 2018 (کلاس روم/آف لائن) میں داخلہ لیا، اور رینک 8 نے ادارے کے آن لائن فاؤنڈیشن کورس 2015 میں داخلہ لیا۔

سی سی پی اے  نے پایا کہ یو پی ایس سی  سی ایس ای 2020  کے رینک 2، رینک 3، رینک 5، رینک 7، رینک 8، اور رینک 10 نے جی ایس مینز ٹیسٹ سیریز میں داخلہ لیا ہے۔ یہ مینز امتحان کے عمل میں آتا ہے یعنی ابتدائی امتحان  پاس کرنے کے بعد جو کہ ایک اسکریننگ ٹیسٹ ہے، جس میں تقریباً صرف ایک فیصد  طلباء مذکورہ مرحلے کو پاس کرنے کے قابل ہوتے ہیں، جس سے یہ سب سے زیادہ مقابلہ کے ساتھ مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے۔ مذکورہ طلباء نے جی ایس مینز ٹیسٹ سیریز دی جو کہ مینز امتحان کے مختلف اجزاء میں سے ایک ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ مذکورہ امیدواروں نے مخالف فریق کے تعاون کے بغیر اپنے طور پر ابتدائی اور انٹرویو کے مراحل کو مکمل کیا۔

مزید برآں، یو پی ایس سی  سی ایس ای 2020  کے رینک 4 اور رینک 9 نے ابھیاس ٹیسٹ میں داخلہ لیا، جو پریلمس امتحان کے لیے ایک فرضی ٹیسٹ ہے۔ رینک 6 نے جی ایس پریلمس ٹیسٹ سیریز میں اندراج کیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مذکورہ امیدواروں نے مخالف پارٹی کے تعاون کے بغیر اپنے طور پر مینز اور انٹرویو کے مراحل کو مکمل کیا۔

کامیاب امیدواروں میں سے ہر ایک کے ذریعہ منتخب کردہ مخصوص کورس کے بارے میں جان بوجھ کرمعلومات  چھپا کر، ویژن آئی اے ایس نے ایسا ظاہر کیا کہ اس کے ذریعہ پیش کردہ تمام کورسز کی کامیابی کی شرح صارفین کے لیے یکساں تھی، جو درست نہیں تھی۔ یہ حقائق ممکنہ طلباء کے لیے ان کورسز کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اہم ہیں جو ان کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں اور انھیں اشتہار میں چھپایا نہیں جانا چاہیے تھا۔

سی سی پی اے نے  پایا کہ متعدد کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اپنے اشتہارات میں ایک ہی کامیاب امیدوار کے نام اور تصاویر کا استعمال کرتے ہیں جبکہ ان کی طرف سے منتخب کردہ مخصوص کورس کے بارے میں اہم معلومات کو جان بوجھ کر چھپاتے ہیں تاکہ یہ دھوکہ دیا جا سکے کہ کامیاب امیدوار کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں کلاس روم کے باقاعدہ طالب علم تھے یا کئی کورسز کے طالب علم تھے، جسے اشتہار میں پیش کیا گیا ہے۔

لہذا، کامیاب امیدواروں کے ذریعہ منتخب کردہ مخصوص کورس کے بارے میں معلومات صارفین کے علم کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ کورس اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ/پلیٹ فارم کا فیصلہ کرتے وقت باخبر  ہوکر انتخاب کرسکیں۔

ان حالات کی روشنی میں، سی سی پی اے نے ایسے جھوٹے یا گمراہ کن اشتہارات سے نمٹنے کے لیے نوجوان اور حوصلہ مند خواہشمندوں/صارفین کے مفاد میں جرمانہ عائد کرنا ضروری سمجھا۔

سی سی پی اے نے کئی کوچنگ اداروں کے خلاف گمراہ کن اشتہارات اور غیر منصفانہ تجارتی مشقوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ اس سلسلے میں، سی سی پی اے نے اب تک مختلف کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کو گمراہ کن اشتہارات اور غیر منصفانہ تجارتی عمل کے لیے 46 نوٹس جاری کیے ہیں۔ سی سی پی اے نے 23 کوچنگ انسٹی ٹیوٹ پر 74 لاکھ 60 ہزار کا جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں گمراہ کن اشتہارات بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(حتمی آرڈر صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی  کی ویب سائٹ https://doca.gov.in/ccpa/orders-advisories.php?page_no=1  پر دستیاب ہے)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

5621


(Release ID: 2096126) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Gujarati