ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گریراج سنگھ 28 جنوری 2025 کو نئی دہلی کے جن پتھ میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ہینڈلوم کانکلیو ’منتھن‘ کا افتتاح کریں گے
وزارت کی جانب سے ہینڈلوم کے دستکاروں کے لیے ای-پہچان پورٹل اور ہینڈلوم ایوارڈز آن لائن ماڈیول بھی شروع کیے جائیں گے
Posted On:
25 JAN 2025 11:58AM by PIB Delhi
’’ہینڈلوم کانکلیو- منتھن‘‘ گفتگو پر مبنی ایک ورکشاپ ہے جس میں ہینڈلوم شعبے کے مختلف فریقین شامل ہوں گے جیسے کہ ہینڈلوم کے دستکار/صنعت کار، ریٹیلرز، خریدار، ڈیزائنرز، اساتذہ، اسٹارٹ اپ فاؤنڈرز، ہینڈلوم انٹرپرینیورز/انوویٹرز، ہینڈلوم کوآپریٹوز، ای کامرس کمپنیاں، جو وزیرِ اعظم کی 5F ویژن (فارم ٹو فائبر ٹو فیکٹری ٹو فیشن ٹو فارین) کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس کانکلیو کا مقصد ہینڈلوم شعبے کے مستقبل کے روڈ میپ کو وضع کرنا ہے۔ اس کانکلیو میں تقریباً 250 متعلقہ فریقین شرکت کریں گے جن میں 21 پینلسٹ، 120 ہینڈلوم مستفیدین جو ملک کے مختلف حصوں سے آئیں گے، بنکروں سے متعلق سروس مراکز اور آئی آئی ایچ ٹیز کے 35 افسران، ریاستی حکومت کے تقریباً 25 افسران (ہینڈلوم، ریشم اور کپڑے) اور مختلف دیگر محکموں اور کپڑے کی وزارتِ کے افسران شامل ہوں گے۔
یہ کانکلیو مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں وہ بہترین طریقوں، جدید کاریوں اور ترقی کی حکمت عملیوں کو شیئر کر سکیں گے تاکہ ہینڈلوم شعبے کی ترقی ہو سکے۔
یہ اقدام حکومت کی جاری کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس کا مقصد دستکاروں کی روزگار کی حالت کو بہتر بنانا اور ہینڈلوم صنعت کو مجموعی طور پر بہتر بنانا ہے۔ یہ ہینڈلوم شعبے کو ایک اہم شعبے کے طور پر ترقی دینے میں مدد کرے گا، جو وِکست بھارت 2047 کے لیے ایک ترقی کے انجن کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
وزیرِ برائے بافت و کپڑا اس ایونٹ میں افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ وزیرِ مملکت برائے بافت و کپڑا اس پروگرام میں مہمانِ ذی وقار ہوں گے، جب کہ وزارت کے سکریٹری (کپڑے) اور ڈیولپمنٹ کمشنر برائے ہینڈلوم بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
ایونٹ کی اہم جھلکیاں:
- کانکلیو میں 03 تکنیکی سیشنز ہوں گے:
- ہینڈلوم شعبے میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے تعاون۔
- ہینڈلوم مارکیٹنگ کے مواقع اور حکمت عملیاں۔
- نوجوان دستکاروں کے لیے ہینڈلوم شعبے کی ماڈلنگ: نقطۂ نظر اور حکمت عملی۔
’’ہینڈلوم شعبے میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے تعاون‘‘ کے تکنیکی سیشن میں ڈی سی (ہینڈلوم) کے دفتر کی مختلف پہل قدمیوں کو اجاگر کیا جائے گا جو اسٹارٹ اپس اور نوجوان کارخانہ داروں کو تعاون فراہم کرنے اور ہینڈلوم شعبے میں ایک مضبوط ایکو سسٹم قائم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
’’ہینڈلوم مارکیٹنگ کے مواقع اور حکمت عملیاں‘‘ پر ہونے والے مباحثے میں ہینڈلوم مارکیٹنگ کے تجربات اور بہترین طریقوں کو ممتاز پینلسٹس شیئر کریں گے۔ یہ بحث خواہشمند کارخانہ داروں اور پورے ہینڈلوم شعبے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
آخری سیشن نوجوانوں کو ہینڈلوم شعبے میں شامل کرنے اور اسے مزید پُرکشش بنانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرے گا، جس میں مختلف تکنیکی مداخلتوں اور سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کی مدد سے ہینڈلوم شعبے میں مزید ویلیو پروپوزیشن شامل کرنے کے ذریعے ایک زیادہ پائیدار اور متحرک ویلیو چین بنائی جائے گی۔
مندرجہ بالا تکنیکی سیشنز کے پینلسٹس پورے ہینڈلوم ویلیو چین کے مختلف اداروں کی نمائندگی کریں گے جیسے کہ حکومت کے افسران، تکنیکی ماہرین، اسٹارٹ اپ فاؤنڈرز، ہینڈلوم کوآپریٹوز، پروڈیوسر کمپنیاں، این آئی ایف ٹی اور دیگر اداروں کے اساتذہ، ای کامرس اسٹورز، ہینڈلوم ریٹیلرز، بنکر کارخانہ دار نیز اخترا کار/ پائیدار برانڈز، ہینڈلوم برآمدکار اور ڈیزائنرز؛ ان کی قیمتی بصیرتیں ہینڈلوم کانکلیو: منتھن میں شریک پورے ہینڈلوم سے وابسطہ سبھی لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوں گی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5618
(Release ID: 2096084)
Visitor Counter : 22