مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر نے کریم نگر اسمارٹ سٹی کے ذریعے ڈیولپ کئے گئے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
کریم نگر اسمارٹ سٹی 1117 کروڑ روپے لاگت کے 50 پروجیکٹوں کو نافذ کر رہی ہے، جن میں سے 36 پروجیکٹ 233 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیے جا چکے ہیں
کریم نگر کے سرکاری اسکولوں میں 53 اسمارٹ کلاس رومز تیار کیے گئے ہیں اور 23 سرکاری اسکولوں میں طلباء کے لیے سماجی بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے
کریم نگر اسمارٹ سٹی کے تحت ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ پرانے فضلے کو پروسیس کیا گیا ہے
Posted On:
24 JAN 2025 4:28PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر نے 24 جنوری کو کریم نگر اسمارٹ سٹی کا دورہ کیا اور تعلیم، ٹھوس فضلہ کے بندوبست اور سماجی بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں سے متعلق 4 اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
وزیر موصوف کے ذریعے افتتاح کئے گئے منصوبے
- ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم کا ڈیولپمنٹ : یہ 22 کروڑ روپے کا منصوبہ ایک کمرشل کمپلیکس، انڈور ہال کی تجدید، جدید بیت الخلاء، پارکنگ ایریا اور لینڈ اسکیپنگ پر مشتمل ہے، جو تفریح اور کھیلوں کے لیے کشادہ جگہ فراہم کرتا ہے۔
- کثیر مقصدی اسکول پارک: 5.96 ایکڑ پر محیط 12.35 کروڑ روپے کا یہ پارک واکنگ ٹریک، میوزیکل فاؤنٹین اور تفریحی سہولیات پر مشتمل ہے، جو خاندانوں کے لیے ایک متحرک عوامی جگہ فراہم کرتا ہے۔
- چوبیس گھنٹے ساتوں دن پانی کی فراہمی: 18 کروڑ روپے کی اس پہل کے تحت ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں پانی فراہمی کا نیا نیٹ ورک متعارف کرایا گیا ہے، جو رہائشیوں کو پانی کے انتظام میں کارکردگی اور رسائی کو بہتر بناتا ہے۔
- سرکاری اسکولوں میں سماجی بنیادی ڈھانچہ اور اسمارٹ کلاس رومز: 27 سرکاری اسکولوں میں 9.20 کروڑ روپے کی لاگت سے بیت الخلاء، کمپاؤنڈ وال، بورویلز، اور کھیلوں کی سہولیات کی تعمیر کے کام انجام دیے گئے، جو طلباء کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کو یقینی بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کریم نگر کے 53 سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز تیار کیے گئے ہیں، جو شہر میں تدریسی طریقہ ٔ کار کو جدید بناتے ہیں۔
کریم نگر اسمارٹ سٹی نے 1117 کروڑ روپے لاگت کے 50 پروجیکٹ نافذ کیے ہیں، جن میں سے 36 پروجیکٹ 884 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکے ہیں، جب کہ 233 کروڑ روپے کی لاگت والے 14 پروجیکٹ زیرِ تکمیل ہیں۔ ان اقدامات سے اہم شعبوں جیسے اسمارٹ موبیلٹی، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور سماجی بنیادی ڈھانچہ میں تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ۔ کریم نگر اسمارٹ سٹی کے یہ منصوبے کثیر جہتی ہیں اور شہریوں کے لیے زندگی کو آسان بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ اس مشن کے تحت مختلف کثیر جہتی پروجیکٹ تیار کیے گئے، جن میں اسمارٹ موبیلٹی کے لیے 480 کروڑ روپے اور پانی کی فراہمی و صفائی ستھرائی کے لیے 402 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے شامل ہیں۔
53 سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز تیار کیے گئے ہیں اور 27 اسکولوں میں بہتر بنیادی ڈھانچہ اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ اقدامات طلباء کے لیے ایک جدید تعلیمی ماحول فراہم کرتے ہیں اور انہیں ای لرننگ کے ٹولز سے آراستہ کرتے ہیں۔ بایو مائننگ پروجیکٹ کے تحت 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ پرانے فضلے کو پروسیس کیا گیا ہے، جس سے شہر کے ماحولیاتی پائیداریت کے تئیں ، اس کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم کو عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولت میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس میں سائیکل ٹریک، اسکیٹنگ رِنکس، باسکٹ بال کورٹ اور پارکنگ ایریاز سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب کے دوران اسمارٹ سٹی کے کئی افسران اور ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔
2015 ء میں شروع کیا گیا اسمارٹ سٹیز مشن کا مقصد ، ہمارے 100 شہروں میں رہائش کی سہولت کو بہتر بنانا اور کاروبار کرنے میں آسانی کے ذریعے ہماری معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ منصوبے ہمارے شہروں کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ 100 اسمارٹ شہر ، مسلسل بہتر شہری بندوبست کے لیے ٹیکنالوجی کا لگاتار استعمال کر رہے ہیں۔
.................
) ش ح – ض ر - ع ا )
U.No. 5590
(Release ID: 2095889)
Visitor Counter : 16