جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم این آر ای  ، یومِ جمہوریہ 2025 کی پریڈ میں’’  سَن رائز آف نیو انڈیا  ‘‘   کے موضوع پر جھانکی پیش کرے گی

Posted On: 24 JAN 2025 2:22PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر  نئی دلّی میں کرتویہ پتھ پر ایک دلکش جھانکی پیش کرے گی۔ یہ رنگا رنگ جھانکی بھارت کی بدلتی ہوئی توانائی کی تصویر پیش کرے گی، جس میں قابل تجدید توانائی کے میدان میں ، بھارت کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا اور ملک کے مالا مال ثقافتی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

جھانکی کا مرکزی موضوع ’ پی ایم سوریہ گھر ‘ مفت بجلی یوجنا ہوگا، جو دنیا کا سب سے بڑا رہائشی روف ٹاپ سولر منصوبہ ہے، ساتھ ہی ایم این آر ای  کے دیگر بڑے تبدیلی کے حامل منصوبے بھی پیش کیے جائیں گے۔ ان کوششوں سے نہ صرف  بھارت کی سبز معیشت کو فروغ حاصل ہوگا ، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ 2030 ء تک ماحولیات سے متعلق لاکھوں روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت  میں بھی اضافہ ہوگا ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں توانائی کی منتقلی پر زور دیتے ہوئے، جھانکی میں گرین ہائیڈروجن کے میدان میں بھارت کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی  ، بھارت کو دنیا کے چوتھے سب سے بڑے  ہوا سے توانائی پیدا کرنے والے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

وزارت نے پی ایم سوریہ گھر، پی ایم کُسُم اور آر ای تکنیکی ماہرین کے مستفیدین سمیت 800 خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا ہے، جو پائیدار اور خود کفیل بننے  کے بھارت کے مستقبل کے اس منفرد سفر کا سب سے پہلے مشاہدہ کریں گے ۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  ،  مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کی رہنمائی میں، اپنی انقلابی اسکیموں اور منصوبوں کے ذریعے بھارت کے لاکھوں گھروں کو سستی اور صاف توانائی فراہم کر رہی ہے اور آر ای شعبے میں ملک میں ہی مینوفیکچرنگ کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

.......

) ش ح –      ض ر   -  ع ا )

U.No. 5582


(Release ID: 2095804) Visitor Counter : 20