وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس سرویکشک نے ماریشس میں ہائیڈروگرافک سروے مکمل کیا

Posted On: 23 JAN 2025 2:41PM by PIB Delhi

آئی این ایس سرویکشک نے ماریشس کے ہائیڈروگرافک سروے کا آخری مرحلہ مکمل کر لیا ہے ، جس میں 25,000 مربع ناٹیکل میل سے زائد وسیع علاقہ کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ ایک استقبالیہ پروگرام کے دوران،   ماریشس میں ہندوستان کے ہائی کمشنر  جناب  انوراگ سریواستو نے سروے کا فئیر شیٹ، نئے تیار کردہ ناٹیکل چارٹس اور سروے کے آلات  جی سی ایس کے  (گرینڈ کمانڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین)، ماریشس کے صدر جمہوریہ محترم  جناب دھرمبیر گوکھول کے حوالے کیے۔ نئے ناٹیکل چارٹ کی  تیاری  سے ماریشس کو اپنے سمندری انفراسٹرکچر، وسائل کے نظم اور ساحلی ترقی کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ یہ اہم سنگ میل ہندوستان اور ماریشس کے درمیان بحری ترقیات  اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی دیرینہ شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

آپریشن کی انجام دہی کے علاوہ، بحری جہاز  میں 20 جنوری 2025 کو  مشترکہ ہند -ماریشس یوگا سیشن کا انعقاد کیاگیا ، جس میں بحری جہاز کے عملہ، نیشنل کوسٹ گارڈ، ماریشس اور اندرا گاندھی سینٹر فار انڈین کلچر (آئی جی سی آئی سی )کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔  آئی این ایس سرویکشک  کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن تریبھون سنگھ نے ماریشس کے ہاؤسنگ اور اراضی کے وزیر محترم  جناب شکیل احمد یوسف عبدالرزاق محمد سے ملاقات کی اورہندستانی بحریہ کی طرف سے انجام دیئے جانے والے سروے آپریشن کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ دورہ ساگر ’ کے ویژن کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مسلسل وابستگی اور وسیع شراکت داری کی توثیق کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(01)BO8U.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)7DRC.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)148L.jpeg

*************

(ش ح ۔م ش ع۔ت ا(

U.No 5538


(Release ID: 2095451) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Marathi