وزیراعظم کا دفتر
پراکرم دیوس پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خطاب
نیتا جی سبھاش چندر بوس کے نظریات اور ہندوستان کی آزادی کے لیے غیر متزلزل لگن ہمیں مسلسل متاثر کرتی رہتی ہے: وزیر اعظم
Posted On:
23 JAN 2025 1:31PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی جسے پراکرم دیوس کے طور پر منایاجا تا ہے،کے موقع پر خطاب کیا۔ اس موقر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی یوم پیدائش پر احترام کے ساتھ یاد کر رہی ہے۔ نیتا جی سبھاش بوس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس سال پراکرم دیوس کی عظیم الشان تقریبات ان کی جائے پیدائش اڈیشہ میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اوڈیشہ کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیتا جی کی زندگی کی وراثت پر مبنی ایک بہت بڑی نمائش، کٹک، اڈیشہ میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی فنکاروں نے نیتا جی کی زندگی سے متعلق واقعات کو کینوس پر دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی پر مبنی کئی کتابیں بھی جمع کی گئی ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نیتا جی کی زندگی کے سفر کی یہ تمام وراثتیں میری یووا بھارت یا ایم وائی بھارت کو ایک نئی توانائی دیں گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج جب ہم ترقی یافتہ ہندوستان (وکست بھارت) کی قرارداد کو حاصل کرنے میں مصروف ہیں، نیتا جی سبھاش کی زندگی کی میراث ہمیں مسلسل متاثر کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتا جی سبھاش بوس کا اولین اور اہم ہدف آزاد ہند تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ اس عزم کو حاصل کرنے کے لیے وہ ایک ہی بنیاد - آزاد ہند کے اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتا جی ایک خوشحال گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور سول سروسز کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ برطانوی حکومت میں اعلیٰ افسر بن سکتے تھے اور آرام دہ زندگی گزار سکتے تھے۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا تاہم ،نیتا جی نے ہندوستان اور دیگر ممالک میں گھومنے کے ساتھ ساتھ آزادی کے حصول کی جدوجہد میں مشکلات اور چیلنجوں کا راستہ منتخب کیا۔ انہوں نے مزید کہا ’’نیتا جی سبھاش کمفرٹ زون کے آرام کے پابند نہیں تھے‘‘۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ’’آج ہم سب کو وکست بھاررت کی تعمیر کے لئے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے ‘‘۔ انہوں نے عالمی سطح پر بہترین بننے، عمدگی کا انتخاب کرنے اور کارکردگی پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ نیتا جی نے ملک کی آزادی کے لیے آزاد ہند فوج کی تشکیل کی، جس میں ہر علاقے اور طبقے کے بہادر مرد اور خواتین شامل تھے ، وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ مختلف زبانیں ہونے کے باوجود، ان کا مشترکہ جذبہ ملک کی آزادی تھی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اتحاد آج وکست بھارت کے لیے ایک اہم سبق ہے۔ انہوں نے نشان دہی کی کہ جس طرح اس وقت سوراج کے لیے اتحاد ضروری تھا، اسی طرح اب وکست بھارت کے لیے بھی ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پر روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان کس طرح 21ویں صدی کو اپنا بناتا ہے۔ انہوں نے نیتا جی سبھاش سے تحریک حاصل کرنے اور ہندوستان کے اتحاد پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے ان لوگوں کے خلاف بھی چوکنا رہنے کا انتباہ دیا جو ملک کو کمزور کرنے اور اس کے اتحاد کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ نیتا جی سبھاش کو ہندوستان کی وراثت پر بہت فخر تھا اور وہ اکثر ہندوستان کی بھرپور جمہوری تاریخ کے بارے میں بات کرتے تھے، لوگوں کو اس سے متاثر ہونے کی ترغیب دیتے تھے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ آج ہندوستان نوآبادیاتی ذہنیت سے نکل رہا ہے اور اپنی وراثت پر فخر کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے آزاد ہند حکومت کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر لال قلعہ پر ترنگا لہرانے میں اپنے اعزاز کا اظہار کیا جو ایک ناقابل فراموش تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتا جی کی وراثت سے متاثر ہو کر حکومت نے 2019 میں دہلی کے لال قلعہ میں نیتا جی سبھاش کو وقف ایک میوزیم قائم کیا اور اسی سال سبھاش چندر بوس ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایوارڈز کی شروعات کی۔ وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ’’2021 میں، حکومت نے نیتا جی کی یوم پیدائش کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا‘‘،جناب مودی نے مزید کہا کہ انڈیا گیٹ کے قریب نیتا جی کے عظیم مجسمے کی تنصیب، انڈمان میں جزیرے کا نام نیتا جی کے نام پر رکھنا، اور یوم جمہوریہ کی پریڈ میں آئی این اے سپاہیوں کو سلامی دینا۔ ان کی میراث کے احترام کے لیے حکومت کے عزم کی علامت ہے۔
جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ’’گزشتہ 10 سالوں میں، ملک نے یہ ظاہر کیا ہے کہ تیز رفتار ترقی عام آدمی کی زندگی کو آسان بناتی ہے اور فوجی طاقت میں بھی اضافہ کرتی ہے‘‘۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ پچھلی دہائی میں 25 کروڑ ہندوستانیوں کو غربت سے نکالا گیا، جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نےکہا کہ جدید انفراسٹرکچر ہر جگہ تعمیر کیا جا رہا ہے، چاہے وہ گاؤں ہو یا شہر۔ انہوں نے ہندوستانی فوج کی طاقت میں بے مثال اضافہ اور عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا۔ انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ نیتا جی سبھاش سے متاثر ہوکر ایک ہدف ، ایک مقصد کے ساتھ وکست بھارت کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں اور کہا کہ یہی نیتا جی کو حقیقی خراج عقیدت ہوگی۔ وزیر اعظم نے سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
*********
ش ح۔ اک۔ س ع س
U NO 5535
(Release ID: 2095422)
Visitor Counter : 16
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam