شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ای ساکشی پورٹل پر ایم پی ایل اے ڈی سکیم کے تحت نئے فنڈ کی منتقلی کے طریقہ کار پر عملی تربیتی ورکشاپ
Posted On:
23 JAN 2025 9:23AM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کی جانب سے ایک عملی تربیتی ورکشاپ 22 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے تحت فنڈ کی منتقلی کے نئے طریقہ کار کے بارے میں ای-ساکشی پورٹل پر تربیت فراہم کرنا تھا۔ اس ورکشاپ میں ہریانہ کی ریاستی حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا افتتاح ایم او ایس پی آئی کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ پوجا سنگھ منڈول نے کی۔ اس سیشن کے دوران ایم پی ایل اے ڈی ایس ڈویژن نے ہریانہ کے ریاستی نودل اتھارٹی، ہریانہ کے 22 اضلاع کے افسران، اور ہریانہ حکومت کے مختلف نفاذکے اداروں کے نمائندوں کو ای-ساکشی پورٹل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے جامع عملی تربیت فراہم کی۔ یہ پروگرام کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقد ہوا اور اس کا مقصد شرکاء کو ای-ساکشی پورٹل کو مؤثر طریقے سے نیویگیٹ اور استعمال کرنے کے لیے ضروری علم اور مہارت سے آراستہ کرنا تھا۔
*****
(ش ح۔ع ح ۔اش ق)
UR-5525
(Release ID: 2095336)
Visitor Counter : 20